news

ٹام کروز اور آنا دے آرمس کی شادی کی افواہیں پھر سے سرگرم

Published

on

امریکی اداکار ٹام کروز اور اسپینش اداکارہ آنا دے آرمس کی شادی کی افواہیں ایک بار پھر سر اٹھانے لگی ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق، اس بار یہ چہ میگوئیاں اس لیے بڑھ رہی ہیں کیونکہ یہ جوڑا ہیلی کاپٹر میں ایک ساتھ لندن پہنچا ہے۔

ٹام کروز خود ہی ہیلی کاپٹر اڑا رہے تھے، اور جیسے ہی وہ زمین پر اترے، آنا اپنے پالتو کتے کے ساتھ باہر نکلتی نظر آئیں۔

لندن میں ان کی آمد کی ایک خاص وجہ یہ بھی ہے کہ کل آنا کی 37ویں سالگرہ ہے۔

یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی 62 سالہ ٹام کروز اور 37 سالہ آنا کو کئی مواقع پر ایک ساتھ دیکھا جا چکا ہے، خاص طور پر ویلنٹائنز ڈے پر لندن کے ایک مصروف علاقے میں ان کی رومانوی ملاقات ہوئی تھی۔

ابھی تک اس جوڑے نے اپنے رشتے کے بارے میں کوئی بیان نہیں دیا، لیکن قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں جلد ہی شادی کے بندھن میں بندھنے والے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version