news

اوپن اے آئی کا نیا شاپنگ فیچر: چیٹ جی پی ٹی سے خریداری ممکن

Published

on

ٹیکنالوجی کمپنی اوپن اے آئی نے چیٹ جی پی ٹی کے سرچ ٹول میں متعدد نئے فیچرز شامل کر دیے ہیں، جن میں سب سے نمایاں فیچر آن لائن شاپنگ کا ہے۔ اس نئے فیچر کی مدد سے صارفین اب براہ راست چیٹ جی پی ٹی کے ذریعے اشیاء تلاش کر سکتے ہیں، ان کا موازنہ کر سکتے ہیں اور مناسب انتخاب کے بعد خریداری بھی کر سکتے ہیں۔

یہ اپ ڈیٹس گزشتہ برس اکتوبر میں متعارف کرائے گئے سرچ فیچرز کو مزید بہتر بناتی ہیں، اور ان سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ اوپن اے آئی اپنی ٹیکنالوجی کے ذریعے گوگل اور دیگر سرچ انجنز کے لیے ایک مضبوط متبادل بنتا جا رہا ہے۔

اوپن اے آئی نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ چیٹ جی پی ٹی کے ذریعے نظر آنے والی مصنوعات اشتہارات نہیں ہوں گی، بلکہ ان کا انتخاب خودکار سسٹم کے ذریعے کیا جائے گا، جس کا مقصد صارفین کو غیر جانبدار اور معیاری نتائج فراہم کرنا ہے۔

یہ شاپنگ فیچرز چیٹ جی پی ٹی کے تمام صارفین کے لیے دستیاب کر دیے گئے ہیں، جس سے انٹرنیٹ پر خریداری کا انداز مزید سہل اور مؤثر ہو جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version