news

اسٹیٹ بینک کا زری پالیسی اجلاس، شرح سود میں کمی کا امکان

Published

on

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی) کا اہم اجلاس پیر، 5 مئی 2025ء کو منعقد کیا جا رہا ہے، جس میں آئندہ دو ماہ کے لیے شرح سود کے تعین کا فیصلہ کیا جائے گا۔ مرکزی بینک کے اعلامیے کے مطابق اجلاس کے بعد اسی روز ایک تفصیلی پریس ریلیز کے ذریعے زری پالیسی کا بیان جاری کیا جائے گا۔

ماہرین اقتصادیات کا ماننا ہے کہ موجودہ معاشی اشاریوں کو مدنظر رکھتے ہوئے مرکزی بینک کے پاس شرح سود میں دسمبر 2025ء تک 200 بیسز پوائنٹس کی کمی کی گنجائش موجود ہے۔ اسی لیے امکانات ہیں کہ پیر کے اجلاس میں شرح سود میں کمی کا اعلان کیا جا سکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق حال ہی میں مالیاتی اداروں کی جانب سے کیے گئے سروے میں اکثر شرکاء نے کم از کم 50 بیسز پوائنٹس کی کمی کی توقع ظاہر کی ہے، جبکہ کچھ تجزیہ کار 100 بیسز پوائنٹس تک کی کمی کی بھی پیش گوئی کر رہے ہیں۔

ادھر اسٹیٹ بینک نے اعلان کیا ہے کہ یومِ مزدور کے موقع پر یکم مئی 2025ء (جمعرات) کو مرکزی بینک سمیت تمام کمرشل بینک اور مالیاتی ادارے بند رہیں گے۔ اسٹیٹ بینک کے ترجمان کے مطابق یہ تعطیل عام تعطیل کے زمرے میں آتی ہے، لہٰذا بینکنگ سرگرمیاں معطل رہیں گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version