news

پاک فضائیہ کی مستعدی، بھارتی رافیل طیارے مقبوضہ کشمیر کی فضاؤں سے فرار پر مجبور

Published

on

بھارتی رافیل طیاروں کی اشتعال انگیز پٹرولنگ، پاک فضائیہ کی بروقت کارروائی پر پسپائی اختیار کرنے پر مجبور

29 اور 30 اپریل کی درمیانی شب بھارتی فضائیہ کے چار رافیل جنگی طیاروں نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی فضائی حدود میں پٹرولنگ کی، تاہم وہ اپنی جغرافیائی حدود کے اندر ہی محدود رہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق جیسے ہی بھارتی طیارے فضا میں متحرک ہوئے، پاکستان ایئرفورس کے طیاروں نے فوراً ان کی نشاندہی کر لی۔

پاکستانی فضائیہ کی بروقت اور مستعد کارروائی نے بھارتی طیاروں کو بوکھلاہٹ کا شکار کر دیا اور وہ فوراً واپس اپنی حدود میں چلے گئے۔ سیکیورٹی حکام نے بتایا کہ بھارتی فضائیہ کی یہ حرکت ایک اشتعال انگیز اقدام تھی جو اس کے جارحانہ عزائم کو ظاہر کرتی ہے۔

ذرائع کے مطابق پاک فضائیہ نے نہ صرف دشمن کی ہر نقل و حرکت پر کڑی نظر رکھی، بلکہ فوری حکمت عملی کے تحت اپنی فضائی برتری کا مظاہرہ بھی کیا، جس سے دشمن پر واضح ہو گیا کہ پاکستان کی فضائی حدود ناقابل تسخیر ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع نے واضح پیغام دیا کہ پاکستانی افواج ہر قسم کی بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے ہمہ وقت تیار اور چوکس ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاک فوج دشمن کو ہر محاذ پر جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے، اور وطن عزیز کی سالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version