news

پاک فوج نے ایل او سی پر بھارتی کواڈ کاپٹر مار گرایا، جاسوسی کی کوشش ناکام

Published

on

سیکورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی جاسوسی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے بھمبر کے مناور سیکٹر میں بھارتی کواڈ کاپٹر کو مار گرایا ہے۔ دشمن کی جانب سے فضائی حدود کی خلاف ورزی اور کواڈ کاپٹر کے ذریعے جاسوسی کی کوشش کی گئی تھی، جسے پاک فوج کی بروقت اور مؤثر کارروائی سے ناکام بنا دیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت، مستعدی اور دفاعی تیاری کا عملی ثبوت ہے۔ پاک فوج ہر قسم کی جارحیت کا فوری اور مؤثر جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے اور کسی بھی ناپاک سازش کو خاک میں ملانے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔

سیکورٹی حکام نے واضح کیا کہ پہلگام واقعے کے بعد بھارت کی جانب سے اشتعال انگیزی اور دھمکیوں کا سلسلہ جاری ہے، اور اب وہ فضائی حدود کی خلاف ورزی جیسے اقدامات پر بھی اتر آیا ہے۔ تاہم پاکستان کی مسلح افواج اپنی سرزمین کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت چوکس اور پرعزم ہیں۔

پوری قوم اپنی بہادر افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور دشمن کو ہر محاذ پر منہ توڑ جواب دینے کے لیے متحد ہے۔

یاد رہے کہ بھارت نے حالیہ دنوں میں پہلگام واقعے کے بعد پاکستان پر بلا ثبوت الزام تراشی کی تھی اور سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل کرنے کا اعلان کیا تھا۔ پاکستان نے نہ صرف اس واقعے کی شدید مذمت کی بلکہ وزیراعظم شہباز شریف نے اس کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کی پیشکش بھی کی، اس مؤقف کے ساتھ کہ پاکستان ہر ممکن تعاون کے لیے تیار ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version