news

نیویارک ٹائمز: بھارت بغیر ٹھوس شواہد کے پاکستان پر حملے کا جواز بنا رہا ہے

Published

on

نیویارک:
امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے کہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ بھارت پاکستان پر حملے کے لیے اپنا کیس تیار کر رہا ہے۔ اخبار کے مطابق پہلگام واقعے کے بعد بھارت نے 100 غیر ملکی سفارتی مشنز کے سفارتکاروں کو وزارت خارجہ بلا کر بریفنگ دی، تاہم بھارتی حکام اس واقعے سے متعلق کوئی ٹھوس ثبوت پیش نہ کر سکے۔

رپورٹ کے مطابق بھارتی حکام نے بریفنگ کے دوران کہا کہ ان کی تحقیقات جاری ہیں اور پہلگام واقعے کے ذمہ داروں کی چہرہ شناسائی (فیشل ریکگنیشن) کے ڈیٹا اور تکنیکی انٹیلی جنس کے بارے میں مختصر حوالے دیے، لیکن کسی واضح اور قائل کرنے والے ثبوت کی عدم موجودگی نمایاں رہی۔

نیویارک ٹائمز نے لکھا کہ سفارتکاروں اور تجزیہ کاروں کے مطابق بھارت نے واقعے کی ذمہ داری پاکستان پر ڈالنے کے لیے کوئی قابلِ قبول مواد فراہم نہیں کیا۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ ٹھوس شواہد نہ ہونے سے دو امکانات پیدا ہوتے ہیں: یا تو بھارت کو ابھی مزید وقت درکار ہے تاکہ وہ شواہد جمع کر سکے، یا پھر وہ بغیر شواہد کے ہی پاکستان کے خلاف فوجی کارروائی کا ماحول بنانا چاہتا ہے۔

اخبار کے مطابق نئی دہلی میں بریفنگ سے آگاہ چار سفارتکاروں نے بتایا کہ بھارت بظاہر اپنے ہمسایہ اور روایتی دشمن پاکستان کے خلاف فوجی کارروائی کے جواز کے لیے راہ ہموار کر رہا ہے، مگر اب تک کوئی ایسا ثبوت فراہم نہیں کر سکا جس سے یہ ثابت ہو کہ پہلگام حملے میں پاکستان ملوث ہے۔

نیویارک ٹائمز نے یہ بھی لکھا کہ بھارتی حکام کی جانب سے دی گئی معلومات نہایت محدود تھیں اور انہوں نے خود بھی تسلیم کیا کہ ان کی تحقیقات ابھی جاری ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version