news

پاک بھارت کشیدگی کے پیش نظر پیٹرولیم مصنوعات کا ذخیرہ بڑھانے کی ہدایات

Published

on

لاہور:
پہلگام واقعے کے بعد پاک بھارت کشیدگی میں اضافے کے پیش نظر حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی وافر مقدار میں ذخیرہ کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورت حال میں ایندھن کی فراہمی متاثر نہ ہو۔

ذرائع کے مطابق آئل مارکیٹنگ کمپنیوں اور آئل ریفائنریز کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ڈیزل اور جیٹ فیول کی زیادہ سے زیادہ دستیابی یقینی بنائیں۔ اس کے ساتھ ساتھ پی ایس او سمیت دیگر امپورٹنگ کمپنیوں کو کہا گیا ہے کہ وہ آئل کی بروقت درآمد یقینی بنائیں تاکہ ملک میں ایندھن کی کسی قسم کی قلت نہ ہو۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈائریکٹر جنرل آئل کی جانب سے یہ احکامات تمام متعلقہ اداروں کو جاری کر دیے گئے ہیں۔ اس پیش رفت کے بعد تمام آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کا آغاز کر دیا ہے تاکہ ضرورت پڑنے پر ایندھن کی بلا تعطل فراہمی ممکن بنائی جا سکے۔

پیٹرولیم ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ فی الحال ملک میں جیٹ فیول، ہائی اسپیڈ ڈیزل اور دیگر پیٹرولیم مصنوعات کی مناسب مقدار موجود ہے، تاہم موجودہ کشیدہ صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے ایندھن کے ذخائر کو مزید مستحکم کیا جا رہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version