news

حکومت کا آئی ٹی شعبے میں بڑے منصوبوں کا اعلان، اسلام آباد میں سپر ایپ اور آئی ٹی پارک کا قیام

Published

on

اسلام آباد میں منعقدہ “لیڈرز ان اسلام آباد بزنس سمٹ” سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے آئی ٹی و ٹیلی کام شزہ فاطمہ نے آئی ٹی کے مختلف شعبوں میں بڑے منصوبوں کا اعلان کیا۔

انہوں نے کہا کہ دنیا تیزی سے مصنوعی ذہانت اور کوانٹم کمپیوٹنگ کی طرف بڑھ رہی ہے، اور اگر پاکستان نے خود کو ہم آہنگ نہ کیا تو پیچھے رہ جائے گا۔ انہوں نے زور دیا کہ ٹیکنالوجی اب زراعت، تعلیم، صحت، کامرس اور پیداوار سمیت ہر شعبے میں بنیادی کردار ادا کر رہی ہے۔

شزہ فاطمہ نے کہا کہ پاکستان کی آئی ٹی مارکیٹنگ پر ہر ایک ڈالر 49 ڈالر کماتا ہے، اور حکومت کا ہدف 25 ارب ڈالر کی آئی ٹی ایکسپورٹ حاصل کرنا ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ 28 اور 29 اپریل کو اسلام آباد میں ڈیجیٹل غیر ملکی سرمایہ کاری سمٹ کا انعقاد کیا جائے گا جس میں سعودی عرب تعاون کرے گا۔

وفاقی وزیر نے بتایا کہ اسلام آباد کے لیے ایک “سپر ایپ” تیار کی جا رہی ہے جبکہ “اسمارٹ اسلام آباد” کا پائلٹ پروجیکٹ بھی شروع کیا جا رہا ہے، جس کے تحت بزنس کی آن لائن رجسٹریشن اور اجازت آسان بنائی جائے گی، جیسا کہ چین کے شہر شیزن میں ہوتا ہے۔

شزہ فاطمہ نے نوجوانوں کو ملک کا قیمتی اثاثہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت تخلیقی صلاحیتوں کے حامل نوجوانوں کی مکمل معاونت کر رہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version