film

نصرت فتح علی خان ’دولہے کا سہرا‘ کی ریکارڈنگ کے دوران کیوں روئے؟

Published

on

بھارتی گیت نگار سمیر انجان نے حال ہی میں ایک دلچسپ انکشاف کیا ہے کہ لیجنڈری پاکستانی گلوکار نصرت فتح علی خان نے اپنے مشہور گانے ’دولہے کا سہرا‘ کی ریکارڈنگ کے دوران مسلسل روتے رہے۔

سمیر انجان نے ایک بھارتی ٹی وی پروگرام میں مہمان کی حیثیت سے شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنے شوبز کیریئر کی سنہری یادوں کو تازہ کرتے ہوئے ماضی کے دلچسپ قصے سنائے۔

انہوں نے بتایا کہ ایک وقت تھا جب ہم موسیقی کے سیشن شروع کرنے سے پہلے نصرت فتح علی خان، مدھن موہن اور دیگر لیجنڈ گلوکاروں کی آوازیں سنتے تھے تاکہ ہمارا کام مزید بہتر ہو سکے۔

استاد نصرت فتح علی خان کی گمشدہ البم کو نمبر ون قرار دیا گیا ہے۔

سمیر انجان نے مزید بتایا کہ خوش قسمتی سے نصرت فتح علی خان ممبئی آئے، اور اس وقت وہ فلم ’دھڑکن‘ کے گانے لکھ رہے تھے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ جب انہیں ان سے ملنے کا موقع ملا تو ندیم شرون نے اپنی سب سے بڑی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ ہماری فلم کے لیے کوئی گانا گاتے ہیں تو یہ ہمارے لیے ایک بڑا اعزاز ہوگا۔

سمیر انجان نے یہ بھی بتایا کہ نصرت کو گانا ریکارڈ کروانے کے لیے راضی کرنا کافی مشکل تھا، کیونکہ وہ کسی دوسرے ملک کی انڈسٹری کے لیے کام کرنے میں جلدی راضی نہیں ہوتے تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version