news

بجلی کی قیمت میں ممکنہ کمی، صارفین کیلئے بڑا ریلیف متوقع

Published

on

بجلی کی فی یونٹ قیمت میں کمی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، جو کہ ماہانہ اور سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت ہو سکتا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، ملک میں بجلی کی قیمت میں مارچ کی ماہانہ اور مالی سال 2024/25 کی تیسری سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت کمی کی توقع ہے۔ اس سلسلے میں سی پی پی اے (سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی) نے نیپرا کو درخواست جمع کرائی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ مارچ کی ماہانہ ایندھن ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی کی قیمت میں 3 پیسے فی یونٹ کمی ہو سکتی ہے۔ اسی طرح، سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت فی یونٹ ایک روپے سے زیادہ کی کمی بھی ممکن ہے۔

درخواست میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ مارچ کے دوران 8 ارب 40 کروڑ 90 لاکھ یونٹس بجلی پیدا کی گئی، جس کی اوسط لاگت 9.22 روپے فی یونٹ رہی۔ مارچ کے لیے ریفرنس لاگت 9.25 روپے فی یونٹ مقرر کی گئی تھی۔ سی پی پی اے کی جانب سے دائر کردہ سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت شہریوں کو مجموعی طور پر 51 ارب 49 کروڑ روپے کا ریلیف ملنے کی امید ہے۔ درخواست میں کیپیسٹی چارجز کی مد میں 47 ارب 12 کروڑ 40 لاکھ روپے کی کمی کی سفارش بھی کی گئی ہے، اور اس درخواست پر نیپرا میں سماعت 29 اپریل کو ہوگی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version