news

رانا ثناءاللہ کی ایک اور میثاقِ جمہوریت کی تجویز، پی ٹی آئی کی تنقید

Published

on

وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور، رانا ثناءاللہ، نے موجودہ ملکی صورتحال کے مسائل کے حل کے لیے ایک اور میثاق جمہوریت کی تجویز پیش کی ہے۔ پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ بات کی جا رہی ہے کہ ہمیں اپنے مسائل اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ بات چیت کر کے حل کرنے ہیں، لیکن یہ مسائل اس طرح حل نہیں ہوں گے۔ جب تک سیاسی قیادت مل کر بیٹھے گی، تب ہی کوئی حل نکلے گا۔ دوسری طرف، بانی پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ انہیں صرف اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنی ہے۔ مذاکراتی کمیٹیوں میں جو گفتگو ہوئی، اس کے بارے میں سب جانتے ہیں کہ وہاں سے کون بھاگا تھا۔ یہ لوگ تو گھروں تک جا کر ذاتی طور پر پریشان کرتے ہیں، اور میں نے عون عباس کی گرفتاری کی مذمت کی تھی۔

مسلم لیگ کے رہنما نے کہا کہ پی ٹی آئی والے جہاں سے راستہ تلاش کرنا چاہتے ہیں، وہاں سے کچھ نہیں ملے گا۔ سیاسی جماعتوں میں تقاریر اور خطابات میں بڑی بڑی باتیں تو ہوتی ہیں، لیکن میرا یقین ہے کہ جب تک سیاسی جماعتیں بیٹھ کر بات نہیں کریں گی اور ایک اور میثاق جمہوریت نہیں ہوگا، تب تک موجودہ صورتحال میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی۔ پی ٹی آئی یہ سمجھتی ہے کہ وہ سیاسی مسائل کو اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ بات چیت کر کے حل کر لیں گے، لیکن حقیقت یہ ہے کہ سیاسی مسائل صرف اس وقت حل ہوں گے جب سیاسی قیادت ایک میز پر بیٹھے گی۔

اسی پروگرام میں پی ٹی آئی کے سینیٹر عون عباس بپی نے کہا کہ حکومت کا پی ٹی آئی کے اندرونی معاملات پر بات کرنے کا کوئی حق نہیں ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version