news

توشہ خانہ کیس کی جیل میں سماعت منسوخ، عمران خان کی 9 مئی مقدمات میں ضمانتوں پر سماعت آج ہوگی

Published

on

سپیشل جج سینٹرل نے توشہ خانہ 2 کیس کی آج اڈیالہ جیل میں ہونے والی سماعت کو منسوخ کر دیا۔ عدالتی عملے نے اس فیصلے کے بارے میں وکیل بانی پی ٹی آئی عمران خان، خالد یوسف چوہدری، کو آگاہ کر دیا ہے۔ اسلام آباد کے سپیشل سینٹرل جج کے اس فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے، پی ٹی آئی کے وکیل نے کہا کہ جب سزا سنانے کا وقت آتا ہے تو ٹرائل آدھی رات تک چلایا جاتا ہے۔

خالد یوسف چوہدری نے شکوہ کیا کہ کبھی مقدمات کو تیزی سے چلایا جاتا ہے اور کبھی انہیں سست کر دیا جاتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ توشہ خانہ کیس کی آخری سماعت جیل میں 17 فروری کو ہوئی تھی۔ وکیل بانی پی ٹی آئی نے یہ بھی بتایا کہ توشہ خانہ کیس کی سماعت کل جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد میں ہوگی اور اس سماعت کے بعد نئی تاریخ دی جائے گی۔

اس سے پہلے، بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی نے 190 ملین پاونڈ کیس میں اپیلیں جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کی درخواست دائر کی تھی۔ خالد یوسف چوہدری نے یہ درخواستیں اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کیں، جس میں اپیلوں کی جلد سماعت کی استدعا کی گئی تھی۔ دوسری جانب، بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف 9 مئی کے جلاﺅ گھیراو کے حوالے سے درج آٹھ مقدمات میں ضمانتوں کی درخواستوں پر سماعت آج ہوگی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version