news

امریکی کانگریسی وفد کی آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات، علاقائی سلامتی اور دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال

Published

on

امریکی کانگریس کے وفد نے پاکستان کے دورے کے دوران آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔ اس وفد کی قیادت کانگریس مین جیک برگمین کر رہے تھے، اور ان کے ساتھ تھامس سوزی اور جوناتھن جیکسن بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران دونوں طرف سے باہمی دلچسپی کے موضوعات پر تفصیلی گفتگو ہوئی، خاص طور پر علاقائی سلامتی اور دفاعی تعاون کے حوالے سے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق، اس ملاقات میں باہمی احترام، مشترکہ اقدار، اور سٹریٹجک مفادات کی بنیاد پر رابطوں اور تعاون کی اہمیت پر زور دیا گیا۔ امریکی قانون سازوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی مسلح افواج کے کردار کی تعریف کی اور علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کی خدمات کو سراہا۔ وفد نے پاکستان کی اسٹریٹجک اہمیت اور پاکستانی عوام کے عزم کی بھی تعریف کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق، امریکی وفد نے پاکستان کی خودمختاری کے احترام پر زور دیتے ہوئے وسیع البنیاد دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا، جس میں سلامتی، تجارت، سرمایہ کاری، اور اقتصادی ترقی کے شعبے شامل ہیں۔ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے امریکی وفد کے دورے کی تعریف کی اور پاکستان و امریکہ کے درمیان دیرینہ شراکت داری کو مزید مستحکم اور وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا، جو باہمی مفادات کے لیے اہم ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version