news

وزیراعظم شہباز شریف: افغان سرزمین دہشتگردی کے لیے استعمال نہ ہو، پاکستان میں ترقی کا سفر سپر اسپیڈ سے جاری

Published

on

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گرد تنظیمیں افغانستان سے کام کر رہی ہیں، اور برادر اسلامی ملک کو چاہیے کہ انہیں کنٹرول کرے اور اپنی سرزمین کا استعمال نہ ہونے دے۔ ایون فیلڈ لندن پہنچنے پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے ایران میں مزدوروں کے قتل کے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا اور حکام کو ہدایت کی کہ میتوں کو جلد از جلد پاکستان لایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ کالعدم ٹی ٹی پی سمیت دیگر دہشت گرد تنظیمیں افغانستان سے سرگرم ہیں، اور افغان حکومت کو ان پر قابو پانا چاہیے۔ افغانستان ہمارے لیے ایک برادر اور ہمسایہ ملک ہے، اور اب یہ افغانستان پر منحصر ہے کہ وہ ہمسایوں کے ساتھ رہنا چاہتا ہے یا تنازعات میں۔ دوحہ معاہدے کے تحت افغان حکومت کو اپنی سرزمین کو دہشت گردی کے لیے استعمال کرنے کی اجازت نہیں دینی چاہیے، اور ہم نے افغان عبوری حکومت کو اس بارے میں کئی بار پیغام بھیجا ہے۔ پاک فوج، پولیس، اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیاں ضائع نہیں جائیں گی۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ میں میاں نوازشریف کی قیادت میں ملک و قوم کی خدمت کر رہا ہوں، اور ہمارا ہدف ایک تیزی سے ترقی کرتا پاکستان ہے۔ بیلاروس کا دورہ بہت کامیاب رہا، جہاں میں نے وہاں کی فیکٹریوں کا معائنہ کیا۔ بیلاروس میں معدنیات کے حوالے سے مشینری بھی تیار کی جاتی ہے، اور اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو معدنیات کے خزانے سے نوازا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version