news
پشاور زلمی نے ٹک ٹاک اسٹار جنّت مرزا کو سوشل میڈیا ایمبیسیڈر مقرر کر دیا
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی مشہور فرنچائز پشاور زلمی نے معروف ٹک ٹاکر جنّت مرزا کو اپنی ٹیم کی آفیشل سوشل میڈیا ایمبیسیڈر بنانے کا اعلان کیا ہے۔
یہ خبر ٹیم نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر شیئر کی، جس کے تحت جنّت مرزا پی ایس ایل کے 10ویں سیزن کے دوران زلمی کی ڈیجیٹل اور آن لائن تشہیری مہم کا حصہ بنیں گی۔
یاد رہے کہ جنّت مرزا پاکستان کی سب سے زیادہ فالو کی جانے والی سوشل میڈیا اسٹارز میں شمار ہوتی ہیں۔ پشاور زلمی کی یہ شراکت داری نوجوانوں میں اپنی مقبولیت کو مزید بڑھانے اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر اپنے مداحوں کے ساتھ بہتر تعلقات قائم کرنے کے لیے ہے۔
اس کے علاوہ، پشاور زلمی نے عالمی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کو بھی اپنی ٹیم کا برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کیا ہے۔
news
تمنا بھاٹیا کی “نو انٹری 2” میں شمولیت کے امکانات روشن
بالی ووڈ کی دلکش اداکارہ تمنا بھاٹیا کے فلم”نو انٹری 2” میں شامل ہونے کے امکانات بڑھتے جا رہے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق، حال ہی میں اعلان کردہ اس مزاحیہ فلم میں ارجن کپور، ورون دھون اور دلجیت دوسانجھ مرکزی کرداروں میں جلوہ گر ہوں گے، جبکہ تمنا بھاٹیا کو اس فلم کے ایک اہم نسوانی کردار کے لیے منتخب کیے جانے کی خبریں زیر گردش ہیں۔
ذرائع کے مطابق، تمنا کا ممکنہ کردار فلم کی پہلی قسط میں بپاشا باسو کے کردار سے مشابہ ہوگا، جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ یہ ایک دلکش اور مزاح سے بھرپور کردار ہوگا۔ تمنا کے مداح ان خبروں سے خاصے خوش دکھائی دے رہے ہیں، تاہم ادیتی راؤ کا نام بھی اس پروجیکٹ کے لیے زیر غور ہے اور ان سے بھی مذاکرات جاری ہیں۔
فلم کے پروڈیوسر بونی کپور کے مطابق ”نو انٹری 2” کی شوٹنگ جون یا جولائی 2025 میں شروع کی جائے گی اور فلم کو دیوالی کے موقع پر 26 اکتوبر 2025 کو ریلیز کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔
یہ بھی یاد رہے کہ تمنا بھاٹیا نے حال ہی میں اجے دیوگن کے ساتھ فلم ’رینجر‘ کی شوٹنگ کا آغاز کیا ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ تمنا آنے والے دنوں میں کئی بڑے پروجیکٹس میں نظر آنے والی ہیں۔
news
سپریم کورٹ: عمر سرفراز چیمہ اور عمران خان کے جسمانی ریمانڈ کیسز کی یکساں سماعت کا فیصلہ
چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمر سرفراز چیمہ کا کیس بانی پی ٹی آئی عمران خان کے کیس کے ساتھ آئندہ ہفتے سنا جائے گا۔ سپریم کورٹ میں چیف جسٹس کی سربراہی میں عمر سرفراز چیمہ کے خلاف 9 مئی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا کہ عدالت چاہتی ہے کہ جسمانی ریمانڈ کے مقدمات میں فیصلوں کا ایک جیسا معیار ہو، کیونکہ بانی پی ٹی آئی اور عمر سرفراز چیمہ دونوں کا کیس جسمانی ریمانڈ سے متعلق ہے۔
عمر سرفراز چیمہ کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ میرے موکل کو پہلے گرفتار کیا گیا اور بعد میں ایف آئی آر درج کی گئی۔ پنجاب حکومت کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ عدالت نے عمر سرفراز چیمہ کا ایک دن بھی جسمانی ریمانڈ منظور نہیں کیا، جبکہ ان سے ایک پستول برآمد کرنا ہے۔
عدالت نے کیس کی مزید سماعت 24 اپریل تک ملتوی کر دی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی 9 مئی سے متعلق مقدمات کی سماعت کے دوران چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے ریمارکس دیے تھے کہ 4 ماہ میں ٹرائل مکمل کرنے کے فیصلے میں ملزمان کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا۔ سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے 9 مئی کے مقدمات میں ضمانت منسوخی سے متعلق پنجاب حکومت کی اپیلوں پر سماعت کی تھی۔
چیف جسٹس نے واضح کیا تھا کہ سپریم کورٹ ان مقدمات کے ٹرائل کی مانیٹرنگ نہیں کرے گی۔ وکیل لطیف کھوسہ نے 4 ماہ میں ٹرائل مکمل کرنے کے فیصلے پر اعتراض کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ کیا کبھی ایسا ہوا ہے کہ کسی مقدمے کا ٹرائل 4 ماہ میں مکمل ہو؟
چیف جسٹس نے جواب میں کہا کہ فاضل وکیل ایسا نہ کہیں، کیونکہ انسداد دہشت گردی کے قانون کے مطابق عدالت کو مقدمات کی روزانہ سماعت کرنا ہوتی ہے۔ چیف جسٹس نے مزید کہا کہ ٹرائل کا معاملہ متعلقہ ہائیکورٹ اور انتظامی جج کے دائرہ اختیار میں آتا ہے، اور سپریم کورٹ اس ٹرائل کی نگرانی نہیں کرے گی۔
لطیف کھوسہ نے عدالت کو بتایا کہ 9 مئی کے واقعات پر پانچ سو سے زائد مقدمات درج کیے گئے تھے، جبکہ پنجاب حکومت کے مطابق 24 ہزار افراد ان مقدمات میں مفرور قرار دیے گئے تھے۔ سپریم کورٹ میں پی ٹی آئی رہنما اعجاز چوہدری کی درخواستِ ضمانت پر بھی سماعت ہوئی، جسے عدالت نے آئندہ ہفتے تک ملتوی کر دیا۔
- سیاست8 years ago
نواز شریف منتخب ہوکر دگنی خدمت کریں گے، شہباز کا بلاول کو جواب
- انٹرٹینمنٹ8 years ago
راحت فتح علی خان کی اہلیہ ان کی پروموشن کے معاملات دیکھیں گی
- انٹرٹینمنٹ8 years ago
شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی سے متعلق سوال پر بشریٰ انصاری بھڑک اٹھیں
- کھیل8 years ago
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ساتھی کھلاڑی شعیب ملک کی نئی شادی پر ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔