film

تمنا بھاٹیہ کا آئٹم سانگ وائرل، فلم ’ریڈ 2‘ کے گانے نے مداحوں کو دیوانہ بنا دیا

Published

on

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ تمنا بھاٹیہ کی ایک نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر دھوم مچا رہی ہے، جس میں وہ اجے دیوگن کی آنے والی فلم ’ریڈ 2‘ کے ایک گانے کی شوٹنگ کرتی نظر آ رہی ہیں۔

9 اپریل 2025 کو جاری ہونے والی اس ویڈیو نے مداحوں میں فلم کے لیے جوش و خروش کی لہر دوڑا دی ہے، کیونکہ لوگ اداکارہ کے آئٹم نمبر کو بے حد پسند کر رہے ہیں۔

ویڈیو میں تمنا کو ڈانسرز کے ساتھ رقص کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے، جو کہ سیٹ پر فلمایا گیا ہے۔ اداکارہ نے اس گانے میں سفید اور سنہرے رنگ کا لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔ تمنا کو ان کے پچھلے آئٹم سانگ ’آج کی رات‘ کی بدولت خاصی شہرت ملی ہے، جس کے بعد مداح ان کے نئے گانے کا بے چینی سے انتظار کر رہے ہیں۔

یہ بات یاد رہے کہ اجے دیوگن کی فلم ’ریڈ 2‘ ایک حقیقی واقعے سے متاثر ہو کر بنائی گئی ہے اور یہ اجے دیوگن کی ہٹ فلم ’ریڈ‘ کا سیکوئل ہے۔ تمنا بھاٹیہ، جو حال ہی میں فلم ’استری 2‘ کے مقبول گانے ’آج کی رات‘ سے کامیابی حاصل کر چکی ہیں، اب ایک نئے ڈانس نمبر کے ذریعے دوبارہ سرخیوں میں آ گئی ہیں۔

اس گانے کے بول اور گانے والے کے بارے میں ابھی تک کوئی معلومات سامنے نہیں آئی ہیں۔

یہ بھی یاد رہے کہ تمنا بھاٹیہ اپنی نئی فلم ’اوڈیلا 2‘ کے حوالے سے بھی خبروں میں ہیں، جس کا ٹریلر حال ہی میں ریلیز ہوا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version