Connect with us

news

زیادہ اسکرین ٹائم سے نوعمر لڑکیوں میں نیند کی خرابی اور ڈپریشن کا خطرہ

Published

on

نوعمر لڑکیوں میں نیند کی خرابی اور ڈپریشن کا خطرہ

ایک نئی تحقیق نے یہ بات سامنے لائی ہے کہ وہ نوعمر لڑکیاں جو اسمارٹ فون، آئی پیڈ یا لیپ ٹاپ پر بہت زیادہ وقت گزارتیں ہیں، ان میں نیند کے مسائل کی وجہ سے ڈپریشن کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔

محققین نے پی ایل او ایس گلوبل پبلک ہیلتھ میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں بتایا کہ جو لڑکیاں زیادہ وقت اسکرین پر گزارتیں ہیں، ان کی نیند کے معیار اور دورانیے دونوں میں کمی آتی ہے۔

یہ بھی دیکھا گیا کہ اسکرین ٹائم نوجوانوں کی رات کی نیند میں خلل ڈالتا ہے، جو ان کے جاگنے اور سونے کے اوقات کو متاثر کرتا ہے۔

نتائج سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ یہ نیند کی خرابیاں لڑکیوں میں بعد میں ڈپریشن کی علامات سے جڑی ہوئی ہیں، جبکہ یہ اثر لڑکوں میں نہیں دیکھا گیا۔

سویڈن کے کیرولنسکا انسٹی ٹیوٹ کے ڈاکٹریٹ کے طالب علم، سیبسٹین ہوکبی نے کہا کہ ہم نے یہ پایا کہ جن نوعمر لڑکیوں نے اسکرین پر زیادہ وقت گزارنے کی اطلاع دی، ان میں وقت کے ساتھ ساتھ نیند کی خرابیاں بڑھ گئیں۔ اس کے نتیجے میں خاص طور پر لڑکیوں میں ڈپریشن کی سطح میں اضافہ دیکھا گیا۔

مزید پڑھیں
تبصرہ کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

news

سپریم کورٹ نے 9 مئی کے ملزمان کی ضمانت منسوخی کی استدعا مسترد کردی

Published

on

سپریم کورٹ

پاکستان کی سپریم کورٹ نے 9 مئی کے ملزمان کی ضمانتیں منسوخ کرنے کی درخواست کو مسترد کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق، سپریم کورٹ نے اس درخواست کو مسترد کرتے ہوئے سپیشل پراسیکیوٹر کو دو نکات پر ہدایات لینے کا حکم دیا۔ سماعت کے دوران، سپیشل پراسیکیوٹر ذوالفقار نقوی نے یہ مؤقف اختیار کیا کہ یہ ضمانتیں ضابطہ فوجداری کی دفعہ 497 کے تحت دی گئی ہیں، اور یہ کہ سیکشن 497 کا انسداد دہشتگردی کے مقدمات میں اطلاق نہیں ہوتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ 9 مئی کو ہونے والے واقعات کے بارے میں کچھ مواد عدالت کے سامنے پیش کرنا چاہتے ہیں۔

اس پر چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے ریمارکس دیے کہ ہم اس مواد کا انتظار کر رہے تھے، لیکن یہ پہلے جمع نہیں کرایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ بجائے ضمانت منسوخ کرنے کے، ہم 3 ماہ میں فیصلے کا حکم دے دیتے ہیں اور ٹرائل کورٹس کو یہ پابند کریں گے کہ ہر 15 دن بعد ہائی کورٹ کو پیش رفت کی رپورٹ جمع کرائیں۔

دوسری جانب، ملتان کی عدالت نے 9 مئی کے جلاﺅ گھیراﺅ اور توڑ پھوڑ کے مقدمات میں پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کی تین مقدمات میں ضمانت منظور کر لی۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سائرہ نورین نے تھانہ کینٹ میں درج مقدمات کی سماعت کی، جہاں شاہ محمود قریشی کو جیل سے واٹس ایپ ویڈیو کال کے ذریعے عدالت میں پیش کیا گیا۔ ان کی جانب سے ایڈووکیٹ ضمیر حسین سنڈھل نے عدالت میں دلائل پیش کیے۔

جاری رکھیں

news

عمران خان سے اڈیالہ جیل میں بیک چینل ملاقاتوں کا انکشاف

Published

on

عمران خان

امریکہ میں مقیم پاکستانیوں کی وفد کے جیل میں سینئر عہدیدار اور عمران خان سے ملاقات کا انکشاف ہوا ہے۔ صحافی انصار عباسی کے مطابق امریکہ میں مقیم پاکستانی ڈاکٹروں اور تاجروں کے ایک گروپ نے اسلام آباد میں ایک سینیئر عہدیدار اور پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی ہے، یہ ملاقاتیں مبینہ طور پر عمران خان کے لیے کچھ ریلیف حاصل کرنے کے لیے کی گئی ہیں، بیک چینل کی یہ کوششیں اُن مذاکرات سے الگ ہیں جو پی ٹی آئی اور متعلقہ حلقوں کے درمیان پہلے ہوئیں تاہم ان کے نتیجے میں توقع ہے پی ٹی آئی اور سٹیبلشمنٹ کے درمیان بیک چینل مذاکرات دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں تاہم ان کوششوں کی کامیابی کا انحصار پی ٹی آئی سوشل میڈیا اور عمران خان کے رویے پر ہے۔ دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی نے کہا ہے کہ میرے بارے میں عمران خان سے منسوب غلط خبریں چلائی گئیں، پی ٹی آئی کے بانی سے ملاقات کے وقت بشریٰ بی بی بھی موجود تھیں، عمران خان سے کہا کہ آپ کی جیب میں کھوٹے سکے ہیں، میں نے کہا اب مانسہرہ میں میرے ایک لاکھ ووٹ نہیں، سو ووٹ بھی نہیں، دسمبر 2022ء میں پی ٹی آئی کے بانی نے مجھے کہا آرمی چیف سے بات چیت کرنا چاہتا ہوں، عمران خان نے کہا مجھے آپ پر اعتماد ہے جائیں اور فوجی قیادت سے بات کریں، بانی سے مشاورت کے بعد آرمی چیف کے استاد کے ذریعے رابطے کی کوشش کی۔

انہوں نے کہا کہ آرمی چیف سے عارف علوی کے ذریعے بھی بات کرنے کی کوشش کی لیکن دروازے نہ کھلے، پارٹی رہنماؤں نے مجھے گھر سے اٹھایا اور 22 اگست کا جلسہ ملتوی کروانے کا کہا، بیرسٹر گوہر میرے گھر آئے اور مجھے اڈیالا جیل لے کر گئے، بانی پی ٹی آئی سے کہا عارف علوی اور ساتھیوں سے مل کر اسٹیبلشمنٹ سے بات کروں گا، بانی نے کہا کسی کو بتانے کی ضرورت نہیں کس سے کہاں رابطہ کر رہے ہو، اگر وہ بات کرنا چاہتے ہیں تو میں پہلے دن سے تیار ہوں۔

جاری رکھیں

Trending

backspace
caps lock enter
shift shift
صحافت نیوز کی بورڈ Sahafatnews.com   « » { } ~