Connect with us

news

شاہ محمود قریشی کو 9 مئی جلاؤ گھیراؤ مقدمات میں تین ضمانتیں منظور

Published

on

شاہ محمود قریشی

ملتان کی عدالت نے 9 مئی کے جلاﺅ گھیراﺅ اور توڑ پھوڑ کے مقدمات میں پی ٹی آئی کے رہنما شاہ محمود قریشی کی تین ضمانتوں کی درخواستیں منظور کر لیں۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سائرہ نورین نے تھانہ کینٹ میں درج مقدمات کی سماعت کی، جہاں شاہ محمود قریشی کو جیل سے واٹس ایپ ویڈیو کال کے ذریعے پیش کیا گیا۔

شاہ محمود قریشی کی طرف سے ایڈووکیٹ ضمیر حسین سنڈھل نے عدالت میں اپنے دلائل پیش کیے۔ عدالت نے تینوں مقدمات میں وائس چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت کی درخواستیں منظور کرتے ہوئے انہیں ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا بھی حکم دیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے خلاف تھانہ کینٹ میں جلاو گھیراو کے تین مختلف مقدمات درج ہیں، جن میں شہریوں کو مشتعل کرنے اور حملوں کی ترغیب دینے کے الزامات شامل ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے پہلے لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کو تھانہ ریس کورس، راحت بیکری اور عسکری ٹاور کے جلاو گھیراو کے مقدمات میں پی ٹی آئی کے رہنماوں شاہ محمود قریشی، سینیٹر اعجاز چوہدری، یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ اور میاں محمود الرشید پر فرد جرم عائد کی تھی۔ تمام ملزمان نے صحت جرم سے انکار کیا تھا، اور عدالت نے مقدمات کے گواہوں کو 17 مارچ کو گواہی کے لیے طلب کر لیا تھا۔

مزید پڑھیں
تبصرہ کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

news

عمران خان سے اڈیالہ جیل میں بیک چینل ملاقاتوں کا انکشاف

Published

on

عمران خان

امریکہ میں مقیم پاکستانیوں کی وفد کے جیل میں سینئر عہدیدار اور عمران خان سے ملاقات کا انکشاف ہوا ہے۔ صحافی انصار عباسی کے مطابق امریکہ میں مقیم پاکستانی ڈاکٹروں اور تاجروں کے ایک گروپ نے اسلام آباد میں ایک سینیئر عہدیدار اور پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی ہے، یہ ملاقاتیں مبینہ طور پر عمران خان کے لیے کچھ ریلیف حاصل کرنے کے لیے کی گئی ہیں، بیک چینل کی یہ کوششیں اُن مذاکرات سے الگ ہیں جو پی ٹی آئی اور متعلقہ حلقوں کے درمیان پہلے ہوئیں تاہم ان کے نتیجے میں توقع ہے پی ٹی آئی اور سٹیبلشمنٹ کے درمیان بیک چینل مذاکرات دوبارہ شروع ہو سکتے ہیں تاہم ان کوششوں کی کامیابی کا انحصار پی ٹی آئی سوشل میڈیا اور عمران خان کے رویے پر ہے۔ دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی نے کہا ہے کہ میرے بارے میں عمران خان سے منسوب غلط خبریں چلائی گئیں، پی ٹی آئی کے بانی سے ملاقات کے وقت بشریٰ بی بی بھی موجود تھیں، عمران خان سے کہا کہ آپ کی جیب میں کھوٹے سکے ہیں، میں نے کہا اب مانسہرہ میں میرے ایک لاکھ ووٹ نہیں، سو ووٹ بھی نہیں، دسمبر 2022ء میں پی ٹی آئی کے بانی نے مجھے کہا آرمی چیف سے بات چیت کرنا چاہتا ہوں، عمران خان نے کہا مجھے آپ پر اعتماد ہے جائیں اور فوجی قیادت سے بات کریں، بانی سے مشاورت کے بعد آرمی چیف کے استاد کے ذریعے رابطے کی کوشش کی۔

انہوں نے کہا کہ آرمی چیف سے عارف علوی کے ذریعے بھی بات کرنے کی کوشش کی لیکن دروازے نہ کھلے، پارٹی رہنماؤں نے مجھے گھر سے اٹھایا اور 22 اگست کا جلسہ ملتوی کروانے کا کہا، بیرسٹر گوہر میرے گھر آئے اور مجھے اڈیالا جیل لے کر گئے، بانی پی ٹی آئی سے کہا عارف علوی اور ساتھیوں سے مل کر اسٹیبلشمنٹ سے بات کروں گا، بانی نے کہا کسی کو بتانے کی ضرورت نہیں کس سے کہاں رابطہ کر رہے ہو، اگر وہ بات کرنا چاہتے ہیں تو میں پہلے دن سے تیار ہوں۔

جاری رکھیں

news

مراد سعید کا پی ٹی آئی کی نئی احتجاجی تحریک کا اعلان

Published

on

مراد سعید

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید نے پی ٹی آئی کی نئی احتجاجی تحریک کا اعلان کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق، 9 مئی کے واقعات میں مطلوب رہنے کے بعد، مراد سعید آخرکار منظر عام پر آ گئے ہیں۔ انہوں نے نشتر ہال پشاور میں ورکرز کنونشن کے دوران بڑی سکرین پر ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کیا۔ اپنے خطاب میں، مراد سعید نے پارٹی کارکنوں کو احتجاجی تحریک کے لیے تیار رہنے کی ہدایت کی۔

نشتر ہال کنونشن کا آغاز پاکستان کے قومی ترانے سے ہوا، جہاں بڑی تعداد میں پی ٹی آئی کے کارکن موجود تھے، جنہوں نے اپنے رہنما کے خطاب پر جوش و خروش کا مظاہرہ کیا۔ نشتر ہال میں سٹیج پر پارٹی رہنماؤں کی تصاویر والا فلیکس اتار کر عمران خان کی گرفتاری کی تصویر آویزاں کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ ہم بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو نہیں بھولے ہیں، اور نہ ہی ان ہزاروں کارکنوں کو جو جیلوں میں قید ہیں۔ حکومت کی جانب سے عمران خان کو ان کی بہنوں سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی، جو کہ واقعی افسوسناک ہے۔ اگر عمران خان کی بہنوں کو ملاقات کی اجازت نہیں ملتی تو منتخب اراکین اڈیالہ جیل کے باہر دھرنے کی حمایت کریں گے، اور کارکنوں کو ایک بار پھر تحریک کے لیے منظم اور متحرک ہونے کی ضرورت ہے۔

جاری رکھیں

Trending

backspace
caps lock enter
shift shift
صحافت نیوز کی بورڈ Sahafatnews.com   « » { } ~