Connect with us

انٹرٹینمنٹ

سلمان خان کی نئی فلم ’’سکندر‘‘ کا سکندر ناچے گانا ریلیز ہوتے ہی چھا گیا

Published

on


بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان کی نئی فلم “سکندر” کا نیا گانا “سکندر ناچے” حال ہی میں ریلیز کیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق، سلمان خان کی یہ فلم عید کے موقع پر پیش کی جائے گی اور اس کا ٹائٹل سانگ بھی اب جاری کر دیا گیا ہے، جس نے فوراً ہی دھوم مچادی ہے۔ گانے کو صرف 20 منٹ میں ایک لاکھ سے زیادہ لوگوں نے دیکھ لیا، اور اس کی ویڈیو سلمان خان نے انسٹاگرام پر شیئر کی ہے۔

اس سے پہلے، فلم کا ایک اور گانا “زہرہ جبیں” بھی ریلیز کیا گیا تھا، جسے مداحوں نے خوب سراہا تھا۔

یاد رہے کہ “سکندر” میں سلمان خان کے ساتھ معروف اداکارہ رشمیکا مندانا بھی نظر آئیں گی، جبکہ اس فلم کی پروڈکشن ساجد ناڈیاوالہ نے کی ہے اور یہ عید الفطر کے موقع پر سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

news

مسٹر بیسٹ: 27 سال کی عمر میں دنیا کے کم عمر ترین خودساختہ ارب پتی یوٹیوبر

Published

on

مسٹر بیسٹ

امریکی یوٹیوبر جمی ڈونلڈسن، جنہیں دنیا مسٹر بیسٹ کے نام سے جانتی ہے، 27 سال کی عمر میں دنیا کے کم عمر ترین خودساختہ ارب پتی بن گئے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق، ان کی مجموعی دولت ایک ارب ڈالر سے تجاوز کر چکی ہے، اور وہ دنیا کے آٹھویں ارب پتی ہیں جنہوں نے یہ دولت اپنی محنت سے کمائی ہے، نہ کہ کسی وراثت سے۔

مسٹر بیسٹ نے یوٹیوب پر 2012 میں ویڈیوز بنانا شروع کیں، لیکن انہیں اصل شہرت 2017 میں اس ویڈیو سے ملی جس میں انہوں نے 100,000 تک گنتی کی۔ اس کے بعد انہوں نے منفرد چیلنجز، انعامی مقابلے اور فلاحی سرگرمیوں کے ذریعے دنیا بھر میں لاکھوں فالوورز حاصل کیے۔ ان کے کاروبار میں ’مسٹر بیسٹ برگر‘ اور ’Feastables‘ نامی چاکلیٹ برانڈ شامل ہیں۔

انہوں نے نئے کریئیٹرز کی مدد کے لیے “Juice Funds” کے نام سے ایک سرمایہ کاری فنڈ بھی قائم کیا ہے۔ فلاحی کاموں میں ان کی شرکت “Team Trees” اور “Beast Philanthropy” جیسے پروجیکٹس کے ذریعے نظر آتی ہے۔ مسٹر بیسٹ کا کہنا ہے کہ وہ اپنی زندگی کی ساری دولت دوسروں کی مدد پر خرچ کرنے کا عزم رکھتے ہیں، جس وجہ سے انہیں دنیا بھر میں بے حد پسند کیا جاتا ہے۔

جاری رکھیں

news

علیزے شاہ کی پلاسٹک سرجری کی افواہوں کی تردید: ’’بس وزن کم ہوا ہے‘‘

Published

on

علیزے شاہ

پاکستانی اداکارہ علیزے شاہ نے اپنی حالیہ ظاہری تبدیلی پر اٹھنے والی پلاسٹک سرجری کی افواہوں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے سختی سے تردید کر دی ہے۔ حالیہ ڈرامہ “عشق بے پرواہ” میں علیزے شاہ کی شاندار اداکاری نے ناظرین کی توجہ حاصل کی، لیکن ان کے چہرے اور جسامت میں واضح تبدیلی نے سوشل میڈیا پر یہ قیاس آرائیاں شروع کر دیں کہ انہوں نے ممکنہ طور پر کاسمیٹک یا پلاسٹک سرجری کروائی ہے۔

یہ معاملہ اس وقت مزید گرم ہوا جب سینئر اداکارہ صبا فیصل نے ایک ٹی وی شو میں علیزے کے حوالے سے کہا کہ وہ “بیس فیصد قدرتی” نظر آتی ہیں، جب کہ باقی شخصیت مصنوعی لگتی ہے۔ صبا فیصل کے اس تبصرے کے بعد علیزے شاہ نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو جاری کرتے ہوئے اس تاثر کی نفی کی اور واضح کیا کہ انہوں نے کسی قسم کی پلاسٹک یا کاسمیٹک سرجری نہیں کروائی۔

علیزے نے اپنے بیان میں کہا: “خدارا! میں نے کوئی کاسمیٹک سرجری نہیں کروائی، صرف میرا وزن کم ہوا ہے۔ جب میں نے ’عہدِ وفا‘ کیا تھا، تب میری عمر 17 سال تھی اور اب میں 23 سال کی ہوں۔ ظاہر ہے کہ کوئی بھی شخص چھ سال بعد ایک جیسا نہیں رہتا۔”

علیزے شاہ، جن کے انسٹاگرام پر 4.3 ملین فالوورز ہیں، اکثر اپنی دل کھول کر بات کرنے کی وجہ سے سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث رہتی ہیں۔ ان کے دیگر مشہور ڈراموں میں “عہدِ وفا”، “میرا دل میرا دشمن”، “دل موم کا دیا”، “عشق تمنا”، “محبت کی آخری کہانی” اور “تقدیر” شامل ہیں۔

جاری رکھیں

Trending

backspace
caps lock enter
shift shift
صحافت نیوز کی بورڈ Sahafatnews.com   « » { } ~