news
نواز شریف: معیشت میں بہتری اور عوامی ریلیف کا وعدہ

پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ آسانیاں پیدا کر رہا ہے اور معاشی صورتحال میں بہتری آتی نظر آ رہی ہے۔ سخت معاشی حالات کے بعد مہنگائی میں کمی ہوئی ہے، اور مزید کمی کی توقع ہے جس سے عوام کو مزید ریلیف ملے گا۔ نواز شریف نے پنجاب کے مختلف شہروں جیسے مظفر گڑھ، لیہ، راجن پور ڈویژن، بہاولپور، رحیم یار خان اور ڈی جی خان کے اراکین پنجاب اسمبلی سے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناءاللہ، سینیٹر پرویز رشید، مریم اورنگزیب اور دیگر اراکین بھی موجود تھے۔ نواز شریف نے اراکین اسمبلی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ الحمدللہ تعمیراتی کام دوبارہ شروع ہو چکے ہیں۔
شہباز شریف کی محنت اور کوششوں کا عالمی مالیاتی ادارے بھی اعتراف کر رہے ہیں۔ پالیسی ریٹ میں کمی نے کاروباری برادری کا اعتماد بڑھایا ہے۔
معیشت میں روز بروز بہتری آ رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر ترقی کا تسلسل برقرار رہتا تو ملک خطے اور دنیا میں کہیں آگے ہوتا، اور عوام کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑتا۔ سیاسی، دفاعی اور ترقی کے میدان میں ملک اور قوم کی خدمت کا شاندار ریکارڈ ہے۔ وقت نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ مخالفین کے پاس بغض، حسد، گالم گلوچ، بدتمیزی اور بدتہذیبی کے سوا کچھ نہیں ہے۔ اراکین پنجاب سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ
news
یوٹیلیٹی اسٹورز بند نہیں ہوں گے، نجکاری کے ذریعے بہتری لائی جائے گی

وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے واضح کیا ہے کہ یوٹیلیٹی سٹورز کو بند نہیں کیا جائے گا، بلکہ نجی شعبے کے تعاون سے ان کی بہتری کی کوشش کی جائے گی۔ حکومت نے ایوان بالا میں پالیسی بیان دیتے ہوئے کہا کہ یوٹیلیٹی سٹورز کی بندش کا کوئی ارادہ نہیں، بلکہ نظام کو بہتر بنا کر ان کی نجکاری کی جائے گی۔ ایوان میں یوٹیلیٹی سٹورز کی بندش کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین نے بتایا کہ ہم یوٹیلیٹی سٹورز کو بند نہیں کریں گے، بلکہ ان کی نجکاری کے لیے اصلاحاتی عمل جاری ہے۔
ہر سال یوٹیلیٹی سٹورز کو 50 ارب روپے کی سبسڈی دی جاتی ہے۔ پچھلے سال رمضان پیکج کے تحت ان کو 17 ارب روپے کی سبسڈی ملی تھی۔ اس سال حکومت نے رمضان پیکج کے لیے 20 ارب روپے کی سبسڈی مختص کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلی بار 40 لاکھ افراد کو رمضان پیکج کے تحت نقد امداد فراہم کی جائے گی۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ صرف غیر منافع بخش سٹورز بند کیے جائیں گے۔
مستقل اور کنٹریکٹ ملازمین کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا۔ رانا تنویر حسین نے یہ بھی کہا کہ یوٹیلیٹی سٹورز کے ذریعے رمضان پیکج کے تجربات کامیاب نہیں رہے، کیونکہ غریب لوگوں کو معیاری اشیاء فراہم نہیں کی جا سکیں۔ سینیٹ اجلاس میں پیپلز پارٹی کے سینیٹرز شہادت اعوان اور شیری رحمٰن نے سرکاری ملازمین کے دو روز سے جاری احتجاج کا معاملہ اٹھایا۔
news
اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی چیف جسٹس سے ملاقات، 26 ویں آئینی ترمیم پر اعتراض

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ ملاقات کے دوران چیف جسٹس کو بتایا گیا کہ ہم 26 ویں آئینی ترمیم کو تسلیم نہیں کرتے۔ انہوں نے کہا کہ 26 ویں ترمیم کا متن اور طریقہ کار غلط تھا۔ عدالتی حکم کے باوجود بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا وقت تبدیل ہو جاتا ہے۔ اپوزیشن لیڈر نے سلمان اکرم راجا اور دیگر رہنماﺅں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے چیف جسٹس سے ملاقات میں 9 مئی اور 26 نومبر کے معاملے پر بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خطوط کا ذکر کیا۔
چیف جسٹس کے سامنے سینیٹرز اور ممبران اسمبلی کے پروڈکشن آرڈر کا معاملہ بھی پیش کیا گیا۔ ہم نے وکلا کو ڈرانے سے متعلق تفصیلات بھی چیف جسٹس کو بتائیں اور وکلا پر فیک ایف آئی آرز کا ذکر کیا۔
گزشتہ جیل ٹرائل میں بانی پی ٹی آئی سے چیف جسٹس سے ملاقات کی اجازت لی گئی تھی۔ ہم بانی کی اجازت کے بعد ملاقات کے لیے آئے۔ بانی نے کہا تھا کہ ملٹری کورٹ کے حوالے سے بھی بات کرنی ہے۔
چیف جسٹس پاکستان کو انصاف کی فراہمی میں حائل مسائل سے آگاہ کیا گیا۔ ملاقات کے دوران پولیس گردی اور ریاستی جبر کا معاملہ بھی اٹھایا گیا۔ سرگودھا انسداد دہشتگردی عدالت کا معاملہ بھی چیف جسٹس کے سامنے رکھا گیا۔ انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس سے ایک طویل میٹنگ ہوئی ہے، جس میں ہمارے ہر رکن نے اپنی بات رکھی۔
- سیاست8 years ago
نواز شریف منتخب ہوکر دگنی خدمت کریں گے، شہباز کا بلاول کو جواب
- انٹرٹینمنٹ8 years ago
راحت فتح علی خان کی اہلیہ ان کی پروموشن کے معاملات دیکھیں گی
- کھیل8 years ago
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ساتھی کھلاڑی شعیب ملک کی نئی شادی پر ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
- انٹرٹینمنٹ8 years ago
شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی سے متعلق سوال پر بشریٰ انصاری بھڑک اٹھیں