Connect with us

drama

راکھی ساونت نے مفتی قوی کی شادی کی پیشکش مسترد کردی

Published

on

مفتی قوی

بالی ووڈ کی اداکارہ راکھی ساونت نے مفتی قوی کی شادی کی پیشکش کو مسترد کر دیا ہے۔

ان دنوں مفتی قوی کے ساتھ شادی کی افواہوں کی وجہ سے سوشل میڈیا پر راکھی ساونت کی خوب چرچے ہو رہے ہیں، لیکن اب اداکارہ نے اس معاملے پر نیا پیغام دیا ہے جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے۔

بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے راکھی نے کہا کہ میں مفتی قوی سے شادی کے لیے سنجیدہ نہیں ہوں۔ مجھے نہیں معلوم کہ ان کی 100 بیویاں ہیں یا 900، لیکن میں اکیلی ایک لاکھ عورتوں کے برابر ہوں، اور وہ مجھے سنبھال نہیں سکیں گے۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ وہ ابھی تک سچے پیار کی تلاش میں ہیں، جو انہیں بھارت میں ابھی تک نہیں ملا۔ راکھی کا یہ بھی کہنا تھا کہ بہت سے لوگ میرے پیچھے ہیں مگر وہ صرف مجھے اور میری شہرت کو استعمال کرنا چاہتے ہیں۔

پاکستان آنے کے بارے میں پوچھے گئے سوال پر راکھی نے جواب دیا، “اگر مودی پاکستان کا دورہ کر سکتے ہیں تو میں کیوں نہیں کر سکتی؟ جب ایک جوڑا راضی ہو جائے تو قاضی کیا کر سکتا ہے؟”

راکھی نے اداکارہ ہانیہ عامر کی تعریف کرتے ہوئے انہیں ایک “اچھی اور مہذب لڑکی” قرار دیا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل مفتی قوی نے ایک پروگرام میں دعویٰ کیا تھا کہ راکھی ساونت کے ساتھ ان کی شادی 14 فروری کو مقرر ہے، اور انہوں نے شو کے میزبان کو بطور گواہ شادی کی تقریب میں شرکت کی دعوت بھی دی تھی۔

مزید پڑھیں
تبصرہ کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

drama

مہوش حیات کا میوزک ڈیبیو، ہنی سنگھ کے ساتھ نیا گانا جلد ریلیز ہوگا

Published

on

پاکستان کی معروف اداکارہ مہوش حیات نے کہا ہے کہ وہ اداکاری کے بعد اب موسیقی کی دنیا میں قدم رکھنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔

ایک انٹرویو میں مہوش حیات نے بتایا کہ جلد ہی ان کے دو نئے گانے ریلیز ہونے والے ہیں، جن میں سے ایک معروف بھارتی پاپ گلوکار ہنی سنگھ کے ساتھ ہوگا۔

اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ وہ اب موسیقی پر زیادہ توجہ دے رہی ہیں اور امید کرتی ہیں کہ ان کے مداحوں کو ان کے گانے پسند آئیں گے۔

مہوش حیات نے مزید بتایا کہ انہوں نے اپنی ایک فلم مکمل کر لی ہے جو عید الا ضحیٰ پر نمائش کے لیے پیش کی جائے گی، تاہم انہوں نے فلم کا نام نہیں بتایا۔

یاد رہے کہ کچھ دن پہلے مہوش حیات نے کہا تھا کہ وہ اب شادی کے بارے میں سنجیدگی سے سوچ رہی ہیں، لیکن ابھی تک انہیں اپنا جیون ساتھی نہیں ملا۔

واضح رہے کہ حال ہی میں مہوش حیات بھارتی گلوکار ہنی سنگھ کے گانے میں ان کے ساتھ بطور اداکارہ پرفارم کرتی نظر آئیں تھیں۔

جاری رکھیں

drama

کریتی سینن کی شادی کی افواہیں، کیا وہ کبیر باہیا سے رشتہ جوڑنے والی ہیں؟

Published

on

کریتی سینن

بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ کریتی سینن کی شادی کی افواہیں سوشل میڈیا اور بھارتی میڈیا میں زیر بحث ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق، اداکارہ جلد اپنے بوائے فرینڈ کبیر باہیا کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی ہیں۔

یہ قیاس آرائیاں اس وقت شروع ہوئیں جب حال ہی میں کریتی سینن اور کبیر باہیا کو دہلی ایئر پورٹ پر ایک ساتھ دیکھا گیا۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ کریتی کبیر باہیا کے والدین سے ملاقات کے لیے دہلی آئی تھیں، جبکہ کبیر پہلے ہی کریتی کے والدین سے مل چکے ہیں۔

یہ بھی یاد رہے کہ کبیر باہیا، جو 34 سال کے ہیں، کریتی سے 9 سال چھوٹے ہیں اور ایک کاروباری خاندان سے تعلق رکھتے ہیں۔

واضح رہے کہ کریتی سینن اور کبیر باہیا کو کئی بار ایک ساتھ سیر سپاٹے اور ڈنر ڈیٹس پر دیکھا گیا ہے، لیکن اداکارہ نے کبیر کے ساتھ اپنے تعلق کی باقاعدہ تصدیق نہیں کی ہے۔

جاری رکھیں

Trending

backspace
caps lock enter
shift shift
صحافت نیوز کی بورڈ Sahafatnews.com   « » { } ~