Connect with us

news

بنوں میں پولیس چوکی پر حملہ، 2 اہلکار شہید، 1 زخمی

Published

on

بنوں کینٹ دھماکہ

صوبہ خیبرپختونخواہ کے علاقہ بنوں میں پولیس چوکی فتح خیل پر مسلح شرپسندوں کے حملے میں 2 پولیس اہلکار شہید اور 1 زخمی ہوگیا، جبکہ پولیس کی جانب سے کی جانے والی فوری جوابی کارروائی کے نتیجے میں حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس ترجمان کے مطابق اس حملے میں شہید ہونے والے اہلکاروں میں کانسٹیبل رحیم اللہ اور ضیاء اللہ شامل ہیں۔ حملے کے دوران دہشت گردوں نے بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا، لیکن پولیس کی جوابی فائرنگ نے انہیں زخمی حالت میں بھاگنے پر مجبور کر دیا۔ واقعے کے بعد پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا تاکہ حملہ آوروں کو گرفتار کیا جا سکے۔

ادھر پاک فوج کا ملک بھر میں دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کامیابی سے جاری ہے۔ اس دوران سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں آپریشن کرکے 3 خوارج دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر شمالی وزیرستان میں خوارج کے خلاف آپریشن کیا، جو دتہ خیل میں 6 اور 7 فروری کی درمیانی شب کیا گیا۔ اس آپریشن میں 3 خوارج کو ہلاک کیا گیا۔

مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ تینوں ہلاک خوارج خواتین کے برقعے میں فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے، اور ہلاک ہونے والے دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔

news

ایس آئی ایف سی کی حکمت عملی سے پاکستان کی آئی ٹی مارکیٹ میں ترقی اور ڈیجیٹل معیشت کا فروغ

Published

on

:ایس آئی ایف سی کی حکمت عملی کی بدولت پاکستان عالمی آئی ٹی مارکیٹ میں ایک نمایاں مقام حاصل کر رہا ہے۔ براڈبینڈ کنیکٹیویٹی میں سبسکرائبرز کی تعداد 139 ملین سے تجاوز کر گئی ہے، جبکہ 4.1 ملین افراد براڈ بینڈ کی توسیع سے مستفید ہو چکے ہیں، جس نے تیز رفتار انٹرنیٹ کے ذریعے معیشت اور تعلیم کو فروغ دیا ہے۔

‘ڈیجی اسکلز’ پروگرام کے تحت 6 لاکھ افراد کی تربیت کی گئی، 166 اسٹارٹ اپس قائم ہوئے، 5000 سے زائد نئی ملازمتیں پیدا ہوئیں، اور 260 ملین روپے کی سرمایہ کاری کی گئی۔

پاکستان میں 5G کی تیاری، وائی فائی 6E اور قومی اسپیس پالیسی نے جدید کنیکٹیویٹی کی راہ ہموار کی ہے۔ “حج ایپ” اور “ون پیشنٹ، ون آئی ڈی” سسٹم کے ذریعے شہریوں کو جدید سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔

گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر سمیت مختلف صوبوں میں ‘کلاؤڈ فرسٹ پالیسی’ نافذ کی گئی ہے، جبکہ قومی مصنوعی ذہانت اور سیمی کنڈکٹر پالیسیوں نے جدید ٹیکنالوجی میں پیش قدمی کی ہے۔

ڈیجیٹل معیشت کے فروغ کے لیے ڈیجیٹل اکانومی انہانسمنٹ پروجیکٹ (ڈی ای ای پی) سرگرم عمل ہے، اور ایس آئی ایف سی کے تعاون سے پاکستان میں ڈیجیٹل ترقی کی رفتار مستحکم، مربوط، محفوظ اور جدید معیشت کی تشکیل کی جانب گامزن ہے۔

جاری رکھیں

news

مقبوضہ کشمیر میں فیشن شو پر غم و غصہ، مسلم رہنماؤں کا شدید احتجاج

Published

on


ہندوتوا کی علمبردار مودی سرکار مقبوضہ کشمیر میں مذہبی آزادی، رواداری اور ہم آہنگی کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر جبر کی نئی کہانیاں رقم کر رہی ہے۔

مسلمانوں کے لیے مقدس ترین مہینے رمضان کے دوران گلمرگ کے علاقے میں ایک میگزین کی جانب سے فیشن شو کا انعقاد کیا گیا۔

مودی سرکار نے یہ جانتے بوجھتے کہ مقبوضہ کشمیر کے غیور مسلمانوں کے دلوں کو اس سے کتنی تکلیف پہنچے گی، فیشن شو میں مادر پدر آزادی کا مظاہرہ کرنے کی کھلی چھٹی دی گئی۔

فیشن شو کے دوران ماڈلز کو برف پر کیٹ واک کرنے پر مجبور کیا گیا۔ فیشن شو کے مناظر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد مقبوضہ وادی میں شدید غم و غصے کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ جس پر مقبوضہ کشمیر کی اسمبلی میں مسلم ارکان نے شدید احتجاج کیا اور اس فیشن شو کی اجازت دینے والوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔

میر واعظ عمر فاروق نے کہا کہ صوفیوں کی سرزمین پر ایسا عمل برداشت نہیں کیا جائے گا۔ کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ نے اس واقعے کو ایک پرائیوٹ تقریب قرار دیا۔ محبوبہ مفتی کی بیٹی التجا مفتی نے کٹھ پتلی حکومت کو اس واقعے کا ذمہ دار ٹھہرایا۔

جاری رکھیں

Trending

backspace
caps lock enter
shift shift
صحافت نیوز کی بورڈ Sahafatnews.com   « » { } ~