drama

آریان خان کی نیٹ فلکس سیریز ’دی با***ڈز آف بالی وڈ‘ کا اعلان

Published

on

کنگ شاہ رُخ خان کے بیٹے آریان خان کی ہدایتکاری میں بننے والی نیٹ فلکس سیریز کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق آریان خان کی ہدایتکاری میں بننے والی نیٹ فلکس سیریز ’دی با***ڈز آف بالی وڈ‘ کا اعلان ہوا۔ یہ اعلان ’نیکسٹ آن نیٹ فلکس انڈیا 2025‘ ایونٹ میں شاہ رخ خان نے خود ایک مزاحیہ پرومو کے ذریعے کیا۔

اس پرومو میں شاہ رخ مختلف انداز میں اپنے مشہور ڈائیلاگز دہرانے کی کوشش کرتے ہیں، لیکن ہدایتکار بار بار ری ٹیک کا مطالبہ کرتا ہے۔

آخرکار، شاہ رخ غصے میں کہتے ہیں، ’باپ کا راج ہے کیا؟‘ جس پر کیمرہ آریان کی طرف مڑتا ہے اور وہ مسکراتے ہوئے جواب دیتے ہیں، ’ہاں‘۔ اس مزاحیہ تبادلے کے بعد، شاہ رخ خان اپنے بیٹے آریان کی سیریز کا تعارف کراتے ہوئے اسے ’سب سے نرالی، جرات مند اور فلمی ترین کہانی‘ قرار دیتے ہیں۔ پرومو میں شاہ رُخ خان کی مشہور فلم ’جوان‘ کا بھی حوالہ دیا گیا ہے، جہاں آریان اپنے والد کے مشہور مکالمے ’بیٹے پر ہاتھ اٹھانے سے پہلے…‘ کی طرف اشارہ کرتے ہیں۔

شاہ رخ خان نے کہا کہ آریان اور ان کی ٹیم جلد ہی اس منفرد نام کے پیچھے کہانی بھی پیش کریں گے۔

یاد رہے کہ یہ سیریز ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ کے بینر تلے بنائی گئی ہے جس کی پروڈکشن گوری خان کر رہی ہیں۔ اس ایونٹ میں گوری خان اور سہانا خان بھی آریان کی حوصلہ افزائی کے لیے موجود تھیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version