music
جسٹن بیبر اور ہیلی بیبر کی ازدواجی زندگی پر قیاس آرائیاں
![جسٹن بیبر](https://sahafat.com/wp-content/uploads/2025/01/جسٹن-بیبر.jpeg)
معروف ہالی ووڈ گلوکار جسٹن بیبر اور ان کی اہلیہ ہیلی بیبر کے ہاں گزشتہ سال پہلے بچے کی پیدائش کے بعد سے ان کی ذاتی زندگی کے بارے میں قیاس آرائیاں تیزی سے بڑھ رہی ہیں۔
حال ہی میں یہ خبریں سامنے آئیں کہ جسٹن بیبر نے انسٹاگرام پر کچھ قریبی افراد کو ان فالو کر دیا، جن میں ان کے سسر اور ہیلی بیبرکے والد، اسٹیفن بالڈون بھی شامل ہیں۔ مزید یہ کہ یہ بھی معلوم ہوا کہ جسٹن نے اپنی بیوی ہیلی کو بھی ان فالو کر دیا تھا، حالانکہ ہیلی اب بھی انہیں فالو کرتی ہیں۔
دونوں کی ازدواجی زندگی کے بارے میں چہ مگوئیاں اس وقت بڑھ گئیں جب گزشتہ اکتوبر میں جسٹن نے ہیلی کو ان کی سالگرہ پر مبارکباد نہیں دی، جبکہ ہیلی نے ایک پرانی تصویر پوسٹ کی تھی۔ اطلاعات کے مطابق، جسٹن اپنی شادی کی سالگرہ کے موقع پر بھی پریشان دکھائی دیے تھے۔
ہیلی کو ان فالو کرنے کی خبروں کے درمیان، جسٹن نے انسٹاگرام اسٹوری میں وضاحت کی کہ انہوں نے اپنی بیوی کو ان فالو نہیں کیا بلکہ کسی اور نے ان کے اکاؤنٹ سے ایسا کیا اور ان کا اکاؤنٹ ہیک ہوگیا تھا۔ تاہم، یہ اسٹوری بھی بعد میں ڈیلیٹ کر دی گئی۔ اب جسٹن دوبارہ ہیلی کے فالوورز کی فہرست میں شامل ہو چکے ہیں۔
2018 میں شادی کرنے والا یہ جوڑا طلاق کی افواہوں کا سامنا کئی بار کر چکا ہے لیکن وہ ان افواہوں کو صرف ’شور‘ سمجھتے ہیں اور ان پر توجہ نہیں دیتے۔
film
ہانیہ عامر کے بولڈ فوٹو شوٹ پر مداحوں کی شدید تنقید
![ہانیہ عامر](https://sahafat.com/wp-content/uploads/2025/02/ہانیہ-عامر.jpg)
پاکستان شوبز کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر، جو کہ سپر ہٹ ڈرامے ’کبھی میں کبھی تم‘ سے دنیا بھر میں مشہور ہوئی ہیں، کو حالیہ فوٹو شوٹ پر سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
اداکارہ نے اپنی سالگرہ کے موقع پر ایک بولڈ فوٹوشوٹ کروایا ہے، جس میں وہ پانی میں مرمیڈ کی طرح ادائیں دیتی نظر آ رہی ہیں۔ ہانیہ نے پہلی بار انسٹاگرام پر اپنے جرات مندانہ انداز کو پیش کیا، لیکن مداحوں کو یہ بالکل پسند نہیں آیا اور انہوں نے اداکارہ کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔
بہت سے لوگوں نے اس فوٹوشوٹ کو اخلاقیات کے خلاف قرار دیتے ہوئے تبصرے کیے اور کہا کہ ہانیہ کو یہ پوسٹ انسٹاگرام سے ہٹا دینی چاہیے۔
تصاویر میں ہانیہ عامر کو سوئمنگ پول میں چمکدار پلاسٹک جیسا لباس پہنے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، جس سے ان کا پورا جسم نمایاں ہو رہا ہے۔
کچھ سوشل میڈیا صارفین نے یہ بھی کہا کہ یہ بولڈ انداز دراصل اداکارہ کی جانب سے بالی ووڈ میں ڈیبیو کے لیے سستی پبلسٹی حاصل کرنے کا ایک حربہ ہے۔
film
صنم تیری قسم 2‘ کا اعلان، ویلنٹائن ڈے 2026 پر ریلیز ہوگی
![صنم تیری قسم](https://sahafat.com/wp-content/uploads/2025/02/صنم-تیری-قسم.jpg)
2016 کی مشہور بالی ووڈ رومانوی ڈرامہ فلم ’صنم تیری قسم‘ کی دوبارہ ریلیز نے ایک بار پھر اس کی مقبولیت میں اضافہ کر دیا ہے۔ اس کے بعد، فلم کے میکرز نے اس کے سیکوئل کا اعلان کیا ہے۔
فلم کے مرکزی اداکار ہارش وردھن رانے اور ماورا حسین کی جوڑی نے شائقین کی توجہ دوبارہ حاصل کر لی ہے، اور اب مداح بے صبری سے ’صنم تیری قسم 2‘ کے بارے میں کسی بھی خبر کا انتظار کر رہے ہیں۔
حالیہ انٹرویو میں، فلم کے ہدایتکاروں رادھیکا راؤ اور ونے سپرو نے بتایا کہ سیکوئل کی کہانی پہلے حصے کی تحریر کے دوران ہی دو حصوں میں تقسیم کی گئی تھی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ دوسرے حصے کی کہانی پہلے سے مکمل ہے اور فلم کی ریلیز کے لیے ویلنٹائن ڈے 2026 کو ہدف بنایا گیا ہے۔
فلم کے پہلے حصے کے آخری منظر، جہاں اندر درخت کے قریب پہنچتا ہے اور سارو (ماورا حسین) کی آواز گونجتی ہے، کے بارے میں ہدایتکاروں نے وضاحت کی کہ یہ منظر خاص طور پر سیکوئل کے لیے پس منظر تیار کرنے کے لیے رکھا گیا تھا۔
ہدایتکاروں نے مزید بتایا کہ فلم کے زیادہ تر گانے تیار ہو چکے ہیں اور مداحوں کے شاندار ردعمل کے پیش نظر، وہ ’صنم تیری قسم 2‘ کو جلد ہی باضابطہ طور پر لانچ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
- سیاست8 years ago
نواز شریف منتخب ہوکر دگنی خدمت کریں گے، شہباز کا بلاول کو جواب
- انٹرٹینمنٹ8 years ago
راحت فتح علی خان کی اہلیہ ان کی پروموشن کے معاملات دیکھیں گی
- کھیل8 years ago
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ساتھی کھلاڑی شعیب ملک کی نئی شادی پر ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
- انٹرٹینمنٹ8 years ago
شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی سے متعلق سوال پر بشریٰ انصاری بھڑک اٹھیں