news
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان، 100 انڈیکس میں اضافہ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان نظر آ رہا ہے۔
بازارِ حصص کا 100 انڈیکس 163 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 1 لاکھ 16 ہزار 7 پر پہنچ گیا ہے۔
اب تک کے کاروبار کے دوران انڈیکس نے 1 لاکھ 16 ہزار 424 پوائنٹس کی بلند ترین سطح کو بھی چھوا۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر اسٹاک مارکیٹ کا 100 انڈیکس 1 لاکھ 15 ہزار 844 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
انٹر بینک: ڈالر 278 روپے 75 پیسے کا ہو گیا
پاکستان اسٹاک ایکسچینج: انڈیکس میں 783 پوائنٹس کا اضافہ
ادھر انٹر بینک میں آج کاروبار کے دوران امریکی ڈالر 10 پیسے مہنگا ہوا ہے۔
انٹر بینک میں ڈالر 10 پیسے مہنگا ہو کر 278 روپے 75 پیسے کا ہو گیا۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے 65 پیسے کا تھا۔
news
واٹس ایپ اسٹیٹس میں میوزک شامل کرنے کا نیا فیچر
واٹس ایپ، انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن، اپنے صارفین کے لیے اسٹیٹس فیچر میں ایک نیا اضافہ کرنے جا رہی ہے۔
واٹس ایپ جلد ہی اپنے صارفین کو اسٹیٹس میں میوزک شامل کرنے کی سہولت فراہم کرے گی۔ یہ فیچر فی الحال اینڈرائیڈ اور آئی او ایس ورژن کے مخصوص بِیٹا صارفین کے لیے آزمایا جا رہا ہے۔
میٹا کے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر یہ سہولت پہلے ہی موجود ہے، جہاں صارفین اپنی اسٹوریز میں میوزک شامل کر سکتے ہیں۔
واٹس ایپ بِیٹا انفو کے مطابق، یہ پلیٹ فارم اس وقت اینڈرائیڈ صارفین کے لیے اس فیچر پر کام کر رہا ہے۔ یہ آزمایشی فیچر فی الحال صرف ان صارفین کے لیے دستیاب ہے جنہوں نے واٹس ایپ بِیٹا اینڈرائیڈ 2.25.2.5 ورژن انسٹال کیا ہوا ہے، اور جلد ہی یہ فیچر دیگر اینڈرائیڈ صارفین کے لیے بھی جاری کر دیا جائے گا۔
واٹس ایپ بِیٹا انفو نے یہ بھی بتایا ہے کہ آئی او ایس بِیٹا 25.1.10.73 اپ ڈیٹ کے ذریعے آئی او ایس صارفین کے لیے بھی یہی فیچر متعارف کرایا جائے گا۔
news
ماری منرلز کا سینڈک مائننگ معاہدہ، 5% شراکت داری حاصل
کراچی:
ماری منرلز پرائیوٹ لمیٹڈ نے سینڈک میں مائننگ کے لیے ایک اہم معاہدہ طے کر لیا ہے۔
ماری انرجیز نے اس معاہدے کی تفصیلات پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو بھیج دی ہیں۔
اسٹاک ایکسچینج کو ارسال کردہ خط کے مطابق، ماری انرجیز کی ذیلی کمپنی ماری منرلز پرائیوٹ لمیٹڈ نے کوہ سلطان مائننگ کمپنی کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔
خط میں یہ بھی بتایا گیا کہ ماری منرلز پرائیوٹ لمیٹڈ نے اس معاہدے کے ذریعے 5 فیصد شراکت داری حاصل کر لی ہے، جبکہ کوہ سلطان مائننگ کمپنی بلوچستان کے چاغی میں سینڈک مائننگ پراجیکٹ کا انتظام کر رہی ہے۔
- سیاست8 years ago
نواز شریف منتخب ہوکر دگنی خدمت کریں گے، شہباز کا بلاول کو جواب
- انٹرٹینمنٹ8 years ago
راحت فتح علی خان کی اہلیہ ان کی پروموشن کے معاملات دیکھیں گی
- کھیل8 years ago
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ساتھی کھلاڑی شعیب ملک کی نئی شادی پر ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
- انٹرٹینمنٹ8 years ago
شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی سے متعلق سوال پر بشریٰ انصاری بھڑک اٹھیں