Connect with us

news

شہباز حکومت کے 8 ماہ میں قرضہ 70 ہزار ارب سے تجاوز، خیبرپختونخواہ قرض اتارنے والا پہلا صوبہ

Published

on

وفاقی حکومت کا قرضوں پر انحصار

شہباز شریف حکومت کے 8 ماہ میں قرضوں میں ہزاروں ارب روپے کا بے تحاشہ اضافہ ہوا ہے، جس کی وجہ سے وفاقی حکومت کا قرضہ 70 ہزار ارب روپے کی سطح سے اوپر چلا گیا۔ تفصیلات کے مطابق، وفاقی حکومت کے قرضے ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں۔ اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق، نومبر 2024 تک مرکزی حکومت کے قرضے 70 ہزار 366 ارب روپے تک پہنچ چکے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق، وفاقی حکومت کا قرضوں پر انحصار مزید بڑھ گیا ہے، اور اسٹیٹ بینک نے نومبر 2024 تک وفاقی حکومت کے قرضوں کا ڈیٹا جاری کیا ہے۔ اسٹیٹ بینک کی دستاویز کے مطابق، رواں مالی سال کے پہلے 5 ماہ، یعنی جولائی سے نومبر 2024 کے دوران، وفاقی حکومت کے قرضوں میں ایک ہزار 452 ارب روپے کا اضافہ ہوا، جبکہ صرف نومبر کے مہینے میں مرکزی حکومت کے قرضوں میں ایک ہزار 252 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔

دستاویز کے مطابق، دسمبر 2023 سے نومبر 2024 کے ایک سال میں وفاقی حکومت کے قرضوں میں 6 ہزار 975 ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق، نومبر 2024 تک وفاقی حکومت کے قرضوں کا حجم 70 ہزار 366 ارب روپے رہا، جس میں مقامی قرضہ 48 ہزار 585 ارب روپے اور بیرونی قرضے کا حصہ 21 ہزار 780 ارب روپے تھا۔ دوسری جانب، خیبرپختونخواہ میں تحریک انصاف کی حکومت قرضہ اتارنے والی ملک کی پہلی صوبائی حکومت بن گئی۔ اس حوالے سے مشیر خزانہ خیبرپختونخواہ نے بھی بیان دیا ہے۔

news

وفاقی وزیر عطاءاللہ تارڑ کا علی امین گنڈا پور کے احتجاج پر تبصرہ

Published

on

عطاءاللہ تارڑ

اسلام آباد:
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاءاللہ تارڑ نے کہا ہے کہ علی امین گنڈا پور نے صحیح طریقے سے احتجاج کرنے کا راستہ اختیار کیا ہے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات نے کہا کہ مہذب معاشروں میں احتجاج ہمیشہ پرامن ہوتا ہے اور اس دوران زندگی کا معمول بھی جاری رہتا ہے۔ علی امین گنڈا پور نے واقعی درست طریقہ اپنایا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ کے پی کے کی جانب سے 10 ماہ میں پہلی بار احتجاج کا صحیح انداز اپنانا قابل تعریف ہے۔ کاش وہ 26 نومبر اور 9 مئی کو بھی تشدد اور توڑ پھوڑ کے بجائے اسی طرح “اوو اوو” کر کے احتجاج کرتے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ قوم جانتی ہے کہ انتشار، فساد اور جلاؤ گھیراؤ آپ کی عادت ہے۔

جاری رکھیں

news

مالی سال 2025-26 کا بجٹ: اہم تفصیلات اور شیڈول

Published

on

2025-26 کا بجٹ

اسلام آباد:
نئے مالی سال 2025-26 کا بجٹ جون کے پہلے ہفتے میں پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا۔

ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق وزارت خزانہ نے بجٹ کال سرکلر 2025-26 جاری کر دیا ہے، جس کے تحت بجٹ پیش کرنے سے پہلے وفاقی کابینہ سے بجٹ کے اہداف اور دستاویزات کی منظوری حاصل کی جائے گی۔ بجٹ اسٹریٹجی حکمت عملی پیپر کی منظوری اپریل کے تیسرے ہفتے میں لی جائے گی۔

وزارت خزانہ کے مطابق، سالانہ پلان کوآرڈی نیشن کمیٹی کا اجلاس مئی کے پہلے ہفتے میں منعقد ہوگا، جبکہ قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس مئی کے دوسرے ہفتے میں بلایا جائے گا۔ کابینہ کے لیے بجٹ کے تخمینے اور دستاویزات مئی تک تیار کر لی جائیں گی، اور فروری میں کرنٹ اور ترقیاتی بجٹ پر نظرثانی کا تخمینہ پیش کیا جائے گا۔

فروری میں بجٹ ریویو کمیٹی کا اجلاس بھی بلایا جائے گا، اور اگلے ماہ مڈ ایئر ریویو رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش کی جائے گی۔

جاری رکھیں

Trending

backspace
caps lock enter
shift shift
صحافت نیوز کی بورڈ Sahafatnews.com   « » { } ~