drama
دیپیکا پڈوکون: بالی ووڈ کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارہ
بالی ووڈ کی خوبرو سپر اسٹار دیپیکا پڈوکون نے بھارتی سینما کی سب سے کامیاب اور زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارہ کے طور پر اپنی شناخت قائم کر لی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ان کے فلمی کیریئر کی مجموعی آمدنی 10 ہزار 2 سو کروڑ تک پہنچ چکی ہے، جس میں 8 ہزار کروڑ بھارتی فلموں سے اور 2 ہزار کروڑ ان کی واحد ہالی ووڈ فلم ’XXX: The Return of Xander Cage‘ سے شامل ہیں۔
گزشتہ دو سالوں میں دیپیکا کی کئی بڑی ریلیز نے انہیں یہ مقام دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔ شاہ رُخ خان کے ساتھ ان کی فلم ’پٹھان‘، ‘جوان، اور تامل انڈسٹری کے سپر اسٹار پربھاس کے ساتھ کامیاب فلم ’کلکی 2898 اے ڈی‘ جیسی فلموں نے 1 ہزار کروڑ بھارتی روپے سے زیادہ کمائی کی۔
جبکہ ’فائٹر‘ اور ’سنگھم اگین‘ نے 300 کروڑ سے زائد کمائے، اس طرح ان پانچ فلموں کے ذریعے دیپیکا نے اپنے کیریئر کے باکس آفس مجموعے میں 4 ہزار کروڑ بھارتی روپے کا اضافہ کیا۔
اگرچہ ان کی کئی فلموں کی کامیابی کا کریڈٹ ان کے ساتھی ہیرو کو دیا جاتا ہے، جیسے شاہ رخ خان کے ساتھ ’جوان‘ یا پربھاس کے ساتھ ’کلکی‘ لیکن ’پدماوت‘ جیسی کامیاب فلموں میں انہوں نے اپنی انفرادی طاقت بھی ثابت کی ہے جو بلاک بسٹر ثابت ہوئی۔ دیپیکا کی کامیابی نے انہیں نہ صرف بھارتی سینما بلکہ عالمی سطح پر بھی بےحد شہرت دی ہے۔
حال ہی میں انہوں نے بیٹی ’دعا‘ کو جنم دیا۔
drama
ثنا جاوید اور شعیب ملک کی پہلی شادی کی سالگرہ خوشی سے منائی گئی
پاکستانی اداکارہ و ماڈل ثنا جاوید اور قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے اپنی شادی کی پہلی سالگرہ خوشیوں کے ساتھ منائی۔
اس مشہور جوڑے نے اپنے اس خاص دن کو یادگار بنانے کے لیے سوشل میڈیا پر خوبصورت تصاویر اور ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں دونوں کو خوشگوار موڈ میں ایک ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔ شعیب ملک نے اپنے انسٹاگرام پر سال بھر کی یادوں کا ایک البم شیئر کیا، جس میں مسکراہٹوں اور خوشیوں بھرے لمحے قید کیے گئے ہیں۔
دوسری جانب، ثنا جاوید نے بھی اپنے شوہر کے لیے ایک محبت بھرا پیغام شیئر کیا اور ان کے ساتھ گزارے حسین لمحات پر شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر دونوں نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ایک ساتھ ناشتہ کیا اور اپنے مداحوں کو اپنی محبت اور قربت کا پیغام دیا۔
ثنا جاوید اور شعیب ملک کے مداح اس جوڑے کی مضبوط محبت اور ایک دوسرے کے لیے احترام کو دیکھ کر بہت متاثر ہوئے ہیں۔ شادی کے ایک سال بعد بھی، دونوں کی جوڑی ان کے مداحوں کے لیے ایک مثال بنی ہوئی ہے۔
drama
بھارتی اداکار امن جیسوال ٹریفک حادثے میں جاں بحق
بھارتی ٹی وی اداکار امن جیسوال ایک ٹریفک حادثے میں جان کی بازی ہار گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 23 سالہ اداکار امن جیسوال ممبئی میں پیش آنے والے ایک ٹریفک حادثے میں ہلاک ہوا۔ یہ حادثہ جمعہ کی شام پیش آیا جب ان کی موٹر سائیکل کو ایک ٹرک نے ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔
پولیس کے مطابق، حادثے کے فوراً بعد امن کو اسپتال منتقل کیا گیا، لیکن وہ زخموں کی شدت کے باعث جانبر نہ ہو سکے۔
حکام نے ٹرک کے ڈرائیور کے خلاف تیز رفتاری اور غفلت کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے اور حادثے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔قات جاری ہیں۔
- سیاست8 years ago
نواز شریف منتخب ہوکر دگنی خدمت کریں گے، شہباز کا بلاول کو جواب
- انٹرٹینمنٹ7 years ago
راحت فتح علی خان کی اہلیہ ان کی پروموشن کے معاملات دیکھیں گی
- کھیل8 years ago
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ساتھی کھلاڑی شعیب ملک کی نئی شادی پر ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
- انٹرٹینمنٹ8 years ago
شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی سے متعلق سوال پر بشریٰ انصاری بھڑک اٹھیں