news

بیرسٹر گوہر،علی امین گنڈاپورکیخلاف عدم اعتماد کامیاب نہیں ہوگی

Published

on

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے واضح کیا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف تحریک عدم اعتماد کسی صورت کامیاب نہیں ہو سکتی، اپوزیشن جماعتیں صرف اپنا شوق پورا کر لیں، ہم پوری طاقت سے اس کا مقابلہ کریں گے۔ جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ خیبرپختونخوا اسمبلی کے تمام پی ٹی آئی ارکان علی امین گنڈاپور کے ساتھ مضبوطی سے کھڑے ہیں، سنی اتحاد کونسل کے ٹکٹ پر منتخب ایم پی ایز میں سے کوئی بھی پارٹی چھوڑ کر نہیں جائے گا۔

انہوں نے سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو دی جانے والی مخصوص نشستیں بعد میں دیگر جماعتوں کو دے دیں، حالانکہ ہم نے 19 فروری کو باقاعدہ درخواست جمع کرائی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ 8 فروری کو انتخابات ہوئے، 15 فروری کو نتائج کا نوٹیفکیشن جاری ہوا اور 22 فروری کو الیکشن کمیشن کو مخصوص نشستیں الاٹ کرنی تھیں۔

گوہر خان کے مطابق مخصوص نشستوں کی تقسیم کے نتیجے میں ن لیگ، پیپلز پارٹی اور جے یو آئی جیسی جماعتوں کو ان کی جیتی ہوئی نشستوں سے بھی زیادہ مخصوص نشستیں مل گئی ہیں، جو قانون اور انصاف کے اصولوں کے خلاف ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اسٹیٹس کو کے خلاف اور آئین و قانون کے ساتھ کھڑی ہے، اور ہر غیر آئینی اقدام کا بھرپور مزاحمت سے مقابلہ کرے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version