Connect with us

film

سلمان خان کی سالگرہ پر کترینہ کیف کا محبت بھرا پیغام

Published

on

سلمان خان

بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کی 59 ویں سالگرہ کے موقع پر ان کی سابق محبوبہ کترینہ کیف کا محبت بھرا پیغام سوشل میڈیا پر تیزی سے پھیل رہا ہے۔

27 دسمبر کو سلمان کی سالگرہ کے موقع پر اداکارہ کترینہ کیف نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک خاص انداز میں مبارک باد پیش کی ہے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر کترینہ کیف نے سلمان خان کی بلیک اینڈ وائٹ تصویر کے ساتھ ایک تہنیتی پیغام شیئر کیا۔ اداکارہ نے تصویر کے کیپشن میں سلمان کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ ’سالگرہ بہت مبارک ہو، زندگی کی تمام شاندار چیزیں اس سال اور ہمیشہ آپ کے ساتھ ہوں‘۔ یاد رہے کہ کترینہ اور سلمان خان کا ایک طویل تعلق رہا ہے، اور کئی سال تک دونوں کے درمیان تعلقات کی افواہیں بھی گردش کرتی رہیں۔ لیکن کچھ عرصے بعد سلمان خان کے دیگر معاشقوں کی خبروں کی طرح یہ باتیں بھی ختم ہوگئیں۔

کترینہ کیف نے 2021 میں اداکار وکی کوشل کے ساتھ شادی کرلی تھی اور دونوں خوشگوار زندگی گزار رہے ہیں۔

مزید پڑھیں
تبصرہ کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

film

سنی دیول نے فلم ’جات‘ کیلئے 50 کروڑ معاوضہ وصول کیا

Published

on

sunny deol

بالی ووڈ کے معروف اداکار سنی دیول نے اپنی فلم ’غدر 2‘ کی شاندار کامیابی کے بعد اپنی فیس میں نمایاں اضافہ کیا ہے، اور اب یہ سوال اٹھ رہا ہے کہ انہوں نے اپنی نئی فلم ’جات‘ کے لیے کتنا معاوضہ لیا ہے۔

میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، سنی دیول نے کئی سالوں تک نسبتاً کم معاوضہ لیا، لیکن اب جب کہ وہ باکس آفس پر زبردست واپسی کر چکے ہیں، وہ اپنی ڈیمانڈ کے مطابق معاوضہ حاصل کر رہے ہیں۔

اداکار کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ سنی دیول نے طویل عرصے تک کم فیس پر کام کیا، مگر اب ’غدر 2‘ کی کامیابی کے بعد انہوں نے اپنی فیس بڑھا لی ہے، جو کہ ان کا حق ہے۔

ذرائع کے مطابق، یہ نئی فیس ان کی پرانی فیس سے چھ گنا زیادہ ہے، لیکن جب تک سنی دیول باکس آفس پر کامیاب ہیں، تو یہ سب کچھ جائز ہے۔

سنی دیول نے فلم ’غدر 2‘ کے لیے 8 کروڑ روپے وصول کیے تھے، جبکہ اب یہ کہا جا رہا ہے کہ انہوں نے نئی ریلیز ہونے والی فلم ’جات‘ کے لیے 50 کروڑ روپے کا معاوضہ لیا ہے۔

فلم ’جات‘ کی ہدایت کاری گوپی چند مالینینی کر رہے ہیں، اور اس میں سنی دیول کے علاوہ رندیپ ہوڈا، وینیت کمار سنگھ، ریجینا کیسندرا، رامیا کرشنن اور سایامی خیر جیسے مشہور فنکار شامل ہیں۔

جاری رکھیں

film

تمنا بھاٹیہ کا آئٹم سانگ وائرل، فلم ’ریڈ 2‘ کے گانے نے مداحوں کو دیوانہ بنا دیا

Published

on

tamanna bhatia

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ تمنا بھاٹیہ کی ایک نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر دھوم مچا رہی ہے، جس میں وہ اجے دیوگن کی آنے والی فلم ’ریڈ 2‘ کے ایک گانے کی شوٹنگ کرتی نظر آ رہی ہیں۔

9 اپریل 2025 کو جاری ہونے والی اس ویڈیو نے مداحوں میں فلم کے لیے جوش و خروش کی لہر دوڑا دی ہے، کیونکہ لوگ اداکارہ کے آئٹم نمبر کو بے حد پسند کر رہے ہیں۔

ویڈیو میں تمنا کو ڈانسرز کے ساتھ رقص کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے، جو کہ سیٹ پر فلمایا گیا ہے۔ اداکارہ نے اس گانے میں سفید اور سنہرے رنگ کا لباس زیب تن کیا ہوا ہے۔ تمنا کو ان کے پچھلے آئٹم سانگ ’آج کی رات‘ کی بدولت خاصی شہرت ملی ہے، جس کے بعد مداح ان کے نئے گانے کا بے چینی سے انتظار کر رہے ہیں۔

یہ بات یاد رہے کہ اجے دیوگن کی فلم ’ریڈ 2‘ ایک حقیقی واقعے سے متاثر ہو کر بنائی گئی ہے اور یہ اجے دیوگن کی ہٹ فلم ’ریڈ‘ کا سیکوئل ہے۔ تمنا بھاٹیہ، جو حال ہی میں فلم ’استری 2‘ کے مقبول گانے ’آج کی رات‘ سے کامیابی حاصل کر چکی ہیں، اب ایک نئے ڈانس نمبر کے ذریعے دوبارہ سرخیوں میں آ گئی ہیں۔

اس گانے کے بول اور گانے والے کے بارے میں ابھی تک کوئی معلومات سامنے نہیں آئی ہیں۔

یہ بھی یاد رہے کہ تمنا بھاٹیہ اپنی نئی فلم ’اوڈیلا 2‘ کے حوالے سے بھی خبروں میں ہیں، جس کا ٹریلر حال ہی میں ریلیز ہوا ہے۔

جاری رکھیں

Trending

backspace
caps lock enter
shift shift
صحافت نیوز کی بورڈ Sahafatnews.com   « » { } ~