Connect with us

news

غیر فعال بڑا بلیک ہول: سائنس دانوں کی نئی تحقیق

Published

on

بلیک ہول


سائنس دانوں نے انکشاف کیا ہے کہ خلا میں موجود ایک بہت بڑا بلیک ہول اپنی میزبان کہکشاں کا بڑا حصہ نگل کر غیر فعال ہو گیا ہے اور اب غنودگی کا شکار ہے۔

ماہرین کے مطابق یہ بلیک ہول ہمارے سورج سے 40 کروڑ گنا بڑا ہے اور اس کا تقریباً 40 فیصد حصہ میزبان کہکشاں کو کھا کر بنا ہے۔ اس کی غیر معمولی جسامت اسے کائنات کے ابتدائی دور میں موجود انتہائی فاصلے پر دیکھنے کے قابل بناتی ہے۔

تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ بلیک ہول کا مشاہدہ اس وقت کیا گیا جب کائنات صرف 80 کروڑ سال پرانی تھی۔ اب یہ بلیک ہول اپنی میزبان کہکشاں کو معمولی رفتار سے، صرف ایک فیصد کے حساب سے کھا رہا ہے۔

یہ تحقیق معروف سائنسی جرنل نیچر میں شائع کی گئی ہے، جس میں اس بلیک ہول کی ساخت اور فعالیت پر روشنی ڈالی گئی ہے۔

مزید پڑھیں
تبصرہ کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

news

اسٹیٹ بینک کا شرح سود 12 فیصد برقرار رکھنے کا اعلان

Published

on

اسٹیٹ بینک آف پاکستان

کراچی:
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کیا ہے جس کے تحت شرح سود 12 فیصد پر برقرار رکھی گئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق، مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس آج ہوا جس میں آئندہ ڈیڑھ ماہ کے لیے پالیسی ریٹ کا تعین کیا گیا اور یہ طے پایا کہ شرح سود 12 فیصد پر برقرار رہے گی۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق، خوراک اور توانائی کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے فروری میں مہنگائی توقع سے کم رہی، لیکن مہنگائی اب بھی بلند سطح پر موجود ہے۔ معاشی سرگرمیاں مسلسل بڑھ رہی ہیں، اور یہ رجحان تازہ ترین معاشی اعداد و شمار، صارفین اور کاروباری اعتماد کے سروے سے ظاہر ہوتا ہے۔

اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی بیان میں کہا ہے کہ پائیدار ترقی کے لیے ساختی اصلاحات کی ضرورت ہے۔ مہنگائی میں مزید کمی متوقع ہے، جس کے بعد بتدریج اضافہ ہوگا۔ رواں مالی سال مہنگائی کی شرح پانچ سے سات فیصد کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔

رواں مالی سال معاشی ترقی کی شرح 2.5 سے 3.5 فیصد تک رہنے کی پیش گوئی برقرار ہے، اور آگے چل کر معاشی سرگرمیوں کی رفتار مزید بڑھے گی۔

جاری رکھیں

news

چین کا 2030 تک مریخ سے نمونے لے کر زمین پر واپس لانے کا منصوبہ

Published

on

چائنا ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کارپوریشن

چائنا ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کارپوریشن کے سن زے چو نے کہا ہے کہ چین 2030 کے قریب مریخ سے نمونے لینے اور انہیں زمین پر واپس لانے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔

اے پی پی کے مطابق، سن زے چو نے سی ایم جی کے ساتھ ایک انٹرویو میں بتایا کہ مریخ سے نمونے لینے اور واپس آنے کا مشن 2030 کے آس پاس ممکن ہو سکتا ہے۔ اس سے پہلے، چین چاند پر چار لینڈنگز، مریخ پر ایک لینڈنگ، غیر زمینی نمونے لینے، اور زمین پر واپس آنے کے دو تجربات کر چکا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مریخ کے نمونے لے کر زمین پر واپس آنے کے عمل کی بنیاد رکھی جا چکی ہے۔ چونکہ مریخ اور چاند میں بہت فرق ہے، چاند پر اڑان کے لیے زمین کی کشش ثقل کے 1/6 حصے کے اثرات پر قابو پانا ہوتا ہے، جبکہ مریخ پر زمین کی کشش ثقل کے ایک تہائی حصے کے اثرات سے نمٹنا ضروری ہے۔

چینی عہدیدار نے وضاحت کی کہ ایک ہی وزنی بوجھ کو مریخ کی سطح سے اس کے مدار تک پہنچانے کے لیے زیادہ توانائی کی ضرورت ہوتی ہے، اس لیے اس حوالے سے ابھی بھی کئی چیلنجز موجود ہیں۔

سن زے چو نے کہا کہ مریخ زمین سے سب سے زیادہ مشابہت رکھنے والا سیارہ ہے اور دنیا بھر کے ممالک مریخ کی کھوج میں دلچسپی رکھتے ہیں، جو کہ کرہ عرض جیسے سیاروں اور نظام شمسی کی تشکیل و ارتقا کے بارے میں معلومات میں اضافہ کرے گا۔

جاری رکھیں

Trending

backspace
caps lock enter
shift shift
صحافت نیوز کی بورڈ Sahafatnews.com   « » { } ~