Connect with us

news

کراچی کے نیٹی جیٹی پل پر ٹرالر اور آئل ٹینکر میں تصادم سے ہزاروں لیٹر آئل سڑک پر

Published

on

کراچی

کراچی کے علاقے کیماڑی کے مشہور نیٹی جیٹی پل پر ٹرالر اور آئل ٹینکر میں زبردست تصادم، ہوگیا جس کے باعث ہزاروں لیٹر آئل سڑک پر بہہ گیا۔

کراچی کے علاقے کیماڑی نیٹی جیٹی پُل پر تیز رفتار ٹرالر بے قابو ہو کر آئل ٹینکر سے جا ٹکرایا، تصادم کے باعث ہزاروں لیٹر آئل سڑک پر بہہ کر ضائع ہو گیا۔

آئل ٹینکر کو پیش آنے والے اس حادثے کے بعد شہری اپنے ڈرمز میں آئل جمع کرنے وہاں پہنچ گئے، واقعے میں متعدد افراد پھسلن کے باعث گر کر زخمی بھی ہو گئے۔

آئل بہہ جانے سے متعدد افراد پھسل کر زخمی بھی ہوگئے، ماڑی پور جانے والا ٹریک مکمل طور پر بند کر دیا گیا، ٹریفک پولیس کے منع کرنے کے باوجود شہری آئل جمع کرتے رہے۔

پولیس نے ٹرالر اور آئل ٹینکر کو اپنی تحویل میں لے کر واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

ٹریفک پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ٹریفک کا بہت پریشر ہے، سڑک بند ہونے کے باعث روانی برقرار رکھنے کے لیے ٹریفک پولیس کا کافی عملہ وہاں موجود ہے، نیٹی جیٹی پل پر پورٹ سے نکلنے والی ہیوی ٹریفک کا بھی بے حدزور رہتا ہے، پل پر حادثے کے بعد سے انتہائی اہم شاہراہ پر ٹریفک کئی گھنٹے سے جام ہونے کے باعث گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں۔

مزید پڑھیں
تبصرہ کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

news

فیفا ورلڈ کپ 2034 کی میزبانی سعودی عرب کو مل گئی

Published

on

فیفا ورلڈ کپ 2034

دنیا کے سب سے مقبول کھیل فٹبال کے عالمی ٹورنامنٹ فیفا ورلڈ کپ 2034 کی میزبانی سعودی عرب کو مل گئی ہے۔ فیفا کے صدر جیانی انفینٹینو نے زیورخ میں غیرمعمولی جنرل اسمبلی اجلاس میں باضابطہ اعلان کیا۔

ورلڈ کپ 2030 کے میزبان ممالک:
2030 کے فٹبال ورلڈ کپ کی میزبانی اسپین، پرتگال اور مراکش مشترکہ طور پر کریں گے۔

سعودی عرب کی میزبانی:
2034 کے ورلڈ کپ کی میزبانی کے لیے سعودی عرب واحد امیدوار تھا، جسے متفقہ طور پر یہ اعزاز دیا گیا۔ اس موقع پر سعودی عوام نے ریاض کے مختلف مقامات پر بڑی اسکرینوں پر یہ اعلان دیکھا اور جشن منایا۔

فیفا صدر کے ریمارکس:
فیفا کے صدر نے کہا کہ فٹبال دنیا کو جوڑنے کا ایک طاقتور ذریعہ ہے اور وہ امید کرتے ہیں کہ ورلڈ کپ 2034 شاندار ہوگا۔

وزیراعظم پاکستان کی مبارکباد:
وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو فٹبال ورلڈ کپ 2034 کی میزبانی حاصل کرنے پر تہہ دل سے مبارکباد پیش کی۔ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ یہ تاریخی کامیابی سعودی عرب کے وژن 2030 کے عزم اور عالمی اسپورٹس میں ان کے بڑھتے اثرورسوخ کو ظاہر کرتی ہے۔

تاریخی پہلو:
سعودی عرب، قطر کے بعد مشرق وسطیٰ کا دوسرا ملک بن گیا ہے جو فٹبال ورلڈ کپ کی میزبانی کرے گا۔ یہ سعودی عرب کے لیے نہ صرف کھیلوں بلکہ عالمی سیاست اور اسپورٹس ڈپلومیسی میں بھی ایک اہم سنگ میل ہے۔

جاری رکھیں

news

سپریم کورٹ میں ملٹری کورٹس کے خلاف حکومتی اپیلوں کی سماعت

Published

on

سپریم کورٹ

سپریم کورٹ میں ملٹری کورٹس کے ذریعے سویلینز کے ٹرائل کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کے خلاف حکومتی اپیلوں کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے سویلینز کے بنیادی حقوق پر اہم سوالات اٹھائے۔

جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، اور جسٹس مسرت ہلالی پر مشتمل بینچ نے سماعت کے دوران واضح کیا کہ سویلینز پر آرمی ایکٹ کا اطلاق کرنے سے ان کے آئینی حقوق متاثر ہوتے ہیں۔

وفاقی حکومت کے وکیل خواجہ حارث نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ آرمی ایکٹ کی مخصوص دفعات سویلینز پر ان خاص حالات میں لاگو ہوتی ہیں، جہاں قانون اجازت دیتا ہے۔

عدالت کے اہم ریمارکس:

جسٹس جمال مندوخیل: جو شخص آرمی میں نہیں ہے، اس پر آرمی کے ڈسپلن کا اطلاق کیسے ہوگا؟ کیا یہ آرٹیکل 8 کی خلاف ورزی نہیں؟

جسٹس محمد علی مظہر: کیا پانچ رکنی بینچ نے آرمی ایکٹ کی دفعات کو شہریوں کے بنیادی حقوق سے متصادم قرار دیا؟

جسٹس مسرت ہلالی: فوجی کا ذاتی عناد پر قتل اور فوجی تنصیبات پر حملہ دو الگ معاملات ہیں۔

خواجہ حارث نے جواب میں کہا کہ ملٹری کورٹس میں بھی آرٹیکل 10 اے کے تحت فیئر ٹرائل کا حق موجود ہے۔

عدالت کے سوالات:
عدالت نے سوال اٹھایا کہ اگر کوئی شخص آرمی ایکٹ کا سبجیکٹ نہیں، تو کیا اسے بنیادی حقوق سے محروم کیا جا سکتا ہے؟ نیز، عدالت نے ملٹری کورٹس میں سویلینز کے ٹرائل کو آرٹیکل 8 اور آئینی حقوق کے تناظر میں متنازعہ قرار دیا۔

9 اور 10 مئی کے واقعات کا حوالہ:
سپریم کورٹ نے حکومت سے 9 اور 10 مئی کے واقعات کی ایف آئی آرز کی تفصیلات طلب کر لی ہیں۔ عدالت نے ملٹری کورٹس کے دائرہ کار اور سویلینز کے مقدمات کے متعلق مزید شواہد اور وضاحت کی ہدایت کی ہے۔

سماعت ملتوی:
ملٹری کورٹس کیس کی سماعت جمعہ تک ملتوی کر دی گئی۔

جاری رکھیں

Trending

backspace
caps lock enter
shift shift
صحافت نیوز کی بورڈ Sahafatnews.com   « » { } ~