Connect with us

drama

میں نے خود کو میڈیکل سائنس کے لیے عطیہ کر دیاآدتیا پنچولی

Published

on

آدتیا پنجولی

اداکار آدتیا پنجولی نے خود کو میڈیکل سائنس کے لیے عطیہ کرنے کا اعلان کر دیا ہے
ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے یہ اس لیے کیا تاکہ وہ تحقیق کے لیے طب کے میدان میں مددگار ثابت ہو سکیں
90 کی دہائی میں اکشے کمار اجے دیوگن جب شہرت کی بلندیوں پر تھے اسی وقت ان کے درمیان ایک ایسا شخص موجود تھا جو آدتیا پنجولی کے نام سے جانا جاتا ہے بالی وڈ کا یہ پسندیدہ فنکار 1965 میں پیدا ہوا اور فلم سیلاب یاد رکھے گی دنیا چور اور چاند آتش جنگ اور ساتھی جیسی اہم فلموں میں ادا کاری کے جوہر دکھا کر شہرت حاصل کی
آدتیا نے اپنے جسم کو سائنسی مقاصد کے لیے پیش کر کے صحت کے حوالے سے تعلیم اور طب کے میدان میں اپنا کردار ادا کر دیا ہے
انہوں نے اپنے اس فیصلے کا انکشاف بھی کیا ہے کہ وہ تیرہ دسمبر کو آن لائن گولڈ ایوارڈ تقریب میں اپنی اس خواہش کا باضابطہ اعلان کریں گے
بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ میں انہوں نے بتایا کہ اس کار خیر کے پیچھے بڑے نیک مقاصد کار فرما ہیں
انہوں نے کہا کہ فلموں میں تو ہم خود کو ہیرو ظاہر کر دیتے ہیں لیکن اصل ہیرو وہ ہے جو لوگوں کے لیے خیر اور بھلائی کا باعث بنے اور اپنے معاشرے کو کچھ ایسا دے جو آنے والوں کے لیے ترقی جدت اور تحقیق کی نئ راہیں کھولے
ڈاکٹر شیر راجو منوانی نے پنچولی کے اس فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بڑی ہمت اور ہمدردانہ جذبے کا کام ہے

مزید پڑھیں
تبصرہ کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

drama

ثنا جاوید اور شعیب ملک کی پہلی شادی کی سالگرہ خوشی سے منائی گئی

Published

on

ثنا جاوید

پاکستانی اداکارہ و ماڈل ثنا جاوید اور قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے اپنی شادی کی پہلی سالگرہ خوشیوں کے ساتھ منائی۔

اس مشہور جوڑے نے اپنے اس خاص دن کو یادگار بنانے کے لیے سوشل میڈیا پر خوبصورت تصاویر اور ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں دونوں کو خوشگوار موڈ میں ایک ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔ شعیب ملک نے اپنے انسٹاگرام پر سال بھر کی یادوں کا ایک البم شیئر کیا، جس میں مسکراہٹوں اور خوشیوں بھرے لمحے قید کیے گئے ہیں۔

دوسری جانب، ثنا جاوید نے بھی اپنے شوہر کے لیے ایک محبت بھرا پیغام شیئر کیا اور ان کے ساتھ گزارے حسین لمحات پر شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر دونوں نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ایک ساتھ ناشتہ کیا اور اپنے مداحوں کو اپنی محبت اور قربت کا پیغام دیا۔

ثنا جاوید اور شعیب ملک کے مداح اس جوڑے کی مضبوط محبت اور ایک دوسرے کے لیے احترام کو دیکھ کر بہت متاثر ہوئے ہیں۔ شادی کے ایک سال بعد بھی، دونوں کی جوڑی ان کے مداحوں کے لیے ایک مثال بنی ہوئی ہے۔

جاری رکھیں

drama

بھارتی اداکار امن جیسوال ٹریفک حادثے میں جاں بحق

Published

on

امن جیسوال

بھارتی ٹی وی اداکار امن جیسوال ایک ٹریفک حادثے میں جان کی بازی ہار گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 23 سالہ اداکار امن جیسوال ممبئی میں پیش آنے والے ایک ٹریفک حادثے میں ہلاک ہوا۔ یہ حادثہ جمعہ کی شام پیش آیا جب ان کی موٹر سائیکل کو ایک ٹرک نے ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔
پولیس کے مطابق، حادثے کے فوراً بعد امن کو اسپتال منتقل کیا گیا، لیکن وہ زخموں کی شدت کے باعث جانبر نہ ہو سکے۔

حکام نے ٹرک کے ڈرائیور کے خلاف تیز رفتاری اور غفلت کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے اور حادثے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔قات جاری ہیں۔

جاری رکھیں

Trending

backspace
caps lock enter
shift shift
صحافت نیوز کی بورڈ Sahafatnews.com   « » { } ~