Connect with us

news

یوٹیوب نے 2024 کی پاکستان کی ٹاپ ٹرینڈنگ ویڈیوز کی فہرست جاری کردی ہے۔

Published

on

یوٹیوب نے پاکستان میں 2024 کے دوران سب سے زیادہ مقبول ہونے والی ویڈیوز کی فہرست جاری کی ہے۔ یہ فہرست پاکستان بھر میں ناظرین کا دل جیتے والے لمحات کی عکاسی کرنے کے ساتھ ملک میں مختلف تفریحی اور معلومات کے بہترین استعمال کے طریقوں کی نشاندہی بھی کرتی ہیں۔

اس سال کی فہرست تین طرح کی کیٹگریز پر مشتمل ہے جن میں ٹاپ ٹرینڈنگ ویڈیوز، ٹاپ میوزک ویڈیوز اور ٹاپ کری ایٹرز بھی شامل ہیں۔

2024 میں یوٹیوب کے استعمال میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں بھی آیا اور پاکستانی کری ایٹرز نے پہلے سے کہیں زیادہ کنٹنٹ بھی اپ لوڈ کیا ہے۔ گزشتہ سال مقامی کری ایٹرز کی طرف سے اپ لوڈ کیے جانے والے کنٹنٹ کے کل گھنٹوں میں 60 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔
رواں سال انٹرٹینمنٹ کا شعبہ سب سے آگے رہا ہے جس میں ڈرامے اور ایکشن سے بھرپور فلمیں ٹاپ ٹرینڈنگ ویڈیوز کی فہرست میں سب سے اوپر کی جانب گامزن ہیں۔

ٹاپ کری ایٹرزکی فہرست میں ایسے افراد ہیں جو اپنی تخلیقی صلاحیتوں، صداقت اور جدت طرازی سے لاکھوں افراد کو متاثر کرتے ہیں۔ رجب کی فیملی، انایا ایشال فیملی، ارشد ریلز اور ڈاکٹر امتیاز احمد جیسے چینلز یوٹیوب پر مختلف آوازوں کو بھرپور انداز میں پیش کرتے ہیں جو روزانہ فیملی بلاگنگ سے لے کر لائف اسٹائل، ہیلتھ کیئر اور تعلیمی مواد تک ہر چیز کا مکمل احاطہ کرتے ہیں ایسی زبردست ویڈیوز کی فہرست درج ذیل ہے

  1. رجب کی فیملی
  2. انایا ایشال فیملی
  3. ارشد ریلز
  4. یو آر کرسٹیانو
  5. ڈکی بھائی
  6. سسٹرولوجی
  7. چھوٹا علی وی لاگ
  8. ڈاکٹر امتیاز احمد
  9. شیراز ولیج وی لاگ
    10.    فاطمہ فیصل

news

عادل بازئی کی ڈی سیٹ کرنے کا فیصلہ سپریم کورٹ نے کالعدم قرار دے دیا

Published

on

عادل بازئی

سپریم کورٹ نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 262 سے عادل بازئی کو ڈی سیٹ کرنے کے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے انہیں بطور رکن قومی اسمبلی بحال کر دیا۔ عدالت نے کہا کہ الیکشن کمیشن عادل بازئی کو ڈی سیٹ کرنے کے معاملے پر عدالت کو مطمئن کرنے میں ناکام رہا۔ عدالت نے عادل بازئی کی الیکشن کمیشن کے خلاف اپیل منظور کرتے ہوئے تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کرنے کا اعلان کیا۔

جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی، جس میں جسٹس عقیل عباسی اور جسٹس عائشہ ملک بھی شامل تھے۔ دوران سماعت، عدالت نے الیکشن کمیشن کے طریقہ کار پر سخت سوالات اٹھائے۔

جسٹس عقیل عباسی نے ریمارکس دیے کہ “بڑے صاحب کا خط آیا تو کسی کو بھی ڈی سیٹ کر دو، یہ طریقہ قابل قبول نہیں۔” جسٹس عائشہ ملک نے استفسار کیا کہ “عادل بازئی کیس میں حقائق جانچنے کے لیے الیکشن کمیشن نے انکوائری کیا کی؟”

دوران سماعت اہم نکات:

عادل بازئی کے وکیل سردار تیمور نے عدالت کو بتایا کہ الیکشن کمیشن نے معاملے پر کوئی مناسب انکوائری نہیں کی اور بیان حلفی کے معاملے پر جلد بازی میں کارروائی کی گئی۔

جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ “ایک حلقے کے عوام کو ان کے منتخب نمائندے سے محروم کرنا کوئی معمولی بات نہیں، الیکشن کمیشن کو ہر پہلو کو مدنظر رکھنا چاہیے تھا۔”

عدالت نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے پاس ٹرائل کورٹ جیسی اختیارات نہیں ہیں اور کسی سول کورٹ کے زیر التوا معاملے پر فیصلہ دینے کا اختیار بھی نہیں۔

عدالت کے سوالات:
عدالت نے استفسار کیا کہ الیکشن کمیشن نے ایک بیان حلفی کو درست اور دوسرے کو غلط قرار دینے کا فیصلہ کس بنیاد پر کیا؟ کیا الیکشن کمیشن کے پاس انکوائری کرنے کا اختیار تھا؟ اور کیا سول کورٹ کے زیر التوا معاملے پر الیکشن کمیشن کوئی کارروائی کر سکتا تھا؟

پیش رفت:
عدالت نے عادل بازئی کے وکیل کے دلائل سننے کے بعد ان کی اپیل منظور کر لی اور الیکشن کمیشن کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے عادل بازئی کو بطور رکن قومی اسمبلی بحال کر دیا۔ کیس کا تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔

جاری رکھیں

news

پاکستان کا آئی ایم ایف سے 7 ارب ڈالر کے قرض پر 5 فیصد شرح سود کا اعتراف

Published

on

IMF

حکومت نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے 7 ارب ڈالر کا قرض 4.87 فیصد شرح سود پر لینے کا اعتراف کر لیا ہے۔ یہ انکشاف سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس کی صدارت سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کی، جبکہ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اجلاس میں شرکت کی۔

وزیر خزانہ نے اجلاس میں بتایا کہ حکومت نے بین الاقوامی مالیاتی منڈیوں سے قرض لینے میں جلدی نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کریڈٹ ریٹنگ بہتر ہو کر بی کیٹیگری میں آنے کے بعد پاکستان بین الاقوامی مارکیٹوں سے بہتر شرائط پر فائدہ اٹھا سکے گا۔ موجودہ وقت میں بیرونی فنانسنگ کا فرق پورا ہو چکا ہے، اس لیے کمرشل بینکوں سے قرض لینے کا فیصلہ ضرورت کے تحت اور اپنی شرائط پر کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اپریل سے کمرشل بینکوں کے ساتھ بات چیت جاری ہے، تاہم کمرشل قرض لینے کا کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔ ریٹنگ ایجنسیوں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں، اور بین الاقوامی کیپٹل مارکیٹوں تک رسائی کے لیے بی ریٹنگ میں اپ گریڈ ایک اہم مرحلہ ہوگا۔ اس حوالے سے پانڈہ بانڈز کے ذریعے چینی مارکیٹ میں قدم رکھنے کی توقع ہے، جو رواں مالی سال کے آخر یا آئندہ سال کے اوائل میں ممکن ہو سکے گا۔

قرض پر شرائط اور سود کی تفصیلات:
سینیٹ کمیٹی کو پیش کی گئی دستاویزات کے مطابق، پاکستان کو آئی ایم ایف سے لیے گئے قرض پر سپیشل ڈرائنگ رائٹس (ایس ڈی آرز) پر 3.37 فیصد سود، 1 فیصد اضافی مارجن، اور 0.50 فیصد سروس چارج ادا کرنا ہوگا۔ اس طرح مجموعی طور پر قرض پر 4.87 فیصد مارک اپ لاگو ہوگا۔

وزیر خزانہ نے تصدیق کی کہ آئی ایم ایف کا نیا معاہدہ وسیع ہے اور اس میں اضافی شرائط بھی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ موسمیاتی فنانسنگ کے لیے آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں، اور مستقبل کے قرض لینے کے فیصلے مکمل شفافیت کے ساتھ کیے جائیں گے۔

دیگر قرضوں کی تفصیلات:
سیکریٹری خزانہ امداد اللہ بوسال نے کمیٹی کو آگاہ کیا کہ حکومت نے غیر ملکی کمرشل بینکوں سے 24 سے 36 ماہ کی مدت کے لیے 7 ارب 40 کروڑ ڈالر کا قرض لیا ہے، جس پر 7 سے 8 فیصد تک شرح سود مقرر ہے۔ آئی ایم ایف کے قرضے کی واپسی کا شیڈول 10 سال پر محیط ہے، جس میں ساڑھے 4 سال کی رعایتی مدت شامل ہے۔ واپسی کی ادائیگی 12 نیم مساوی سالانہ اقساط میں کی جائے گی۔

اجلاس میں شرکاء نے موجودہ قرضوں کے بوجھ اور ان پر سود کی بلند شرح کے حوالے سے تشویش کا اظہار کیا اور حکومت سے شفافیت برقرار رکھنے اور مؤثر معاشی حکمت عملی اپنانے کا مطالبہ کیا۔

جاری رکھیں

Trending

backspace
caps lock enter
shift shift
صحافت نیوز کی بورڈ Sahafatnews.com   « » { } ~