Connect with us

news

حقیقی ڈیتھ سٹار کی تخلیق، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی

Published

on

چینی سائنس دانوں کا دعویٰ ہے کہ انہوں نے ایک ’حقیقی ڈیتھ اسٹار‘ تخلیق کر لیا ہے جو خلاء میں موجود دشمنوں کے سیٹلائیٹس کو تباہ کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔
یہ ڈیتھ اسٹار مشہور سائنس فکشن فلم ’اسٹار وارز‘ میں بھی دِکھایا گیا یہ ایک ایسا ہتھیار ہے جو کہ ایک سیارے کو تباہ کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے۔
سائنس فکشن فلموں سے متاثر ہو کر تخلیق کیا گیا یہ ہتھیار مائیکرو ویو شعاعوں کی پلسز کو اکٹھا کر کے ایک طاقتور شعاع بناتا ہے۔
ان کے ملنے کے لیے الیکٹرو میگنیٹک پلسز کو کسی ایک ہدف کے ایک سیکنڈ کے 1700 کھرب حصے کو ٹارگٹ کرنا ہوتا ہے ایسا کرنے کے لیے جدید جی پی ایس سیٹلائیٹ پر نصب ایٹمی گھڑیوں سے زیادہ درست وقت کی ضرورت ہے۔ یہ کام اس سے قبل ناممکن سمجھا جاتا تھا۔
یہ ہتھیار اپنے ممکنہ ملٹری استعمال کے لیے تمام آزمائشی مرحلے مکمل کر چکا ہے جو انتہائی بلند وقت کی پیشگی مطابقت پذیری‘ کی بدولت ہی ممکن ہوا ہے
ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس سٹار کو متعدد مقاصد کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے جس میں تعلیمی و تربیتی، نئی ٹیکنالوجی کی تصدیق اور ملٹری مشقیں بھی شامل ہیں۔
ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ کی اطلاع کے مطابق یہ خفیہ خلائی ہتھیار سات مائیکرو ویو فائرنگ ’وہیکلز‘ استعمال کرتا ہے۔ یہ وہیکلز ایک بڑے رقبے میں لگے ہوئے ہوتے ہیں اور ایک ساتھ فائرنگ کرتے ہیں تاکہ ایک طاقتور شعاع سے حملہ کیا جا سکے

مزید پڑھیں
تبصرہ کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

head lines

جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی، 13 دہشت گرد ہلاک

Published

on

سکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان کے علاقے سراروغہ میں ایک کامیاب کارروائی کے دوران 13 غیر ملکی دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق، یہ دہشت گرد سکیورٹی فورسز اور بے گناہ شہریوں پر حملوں میں ملوث تھے۔ کارروائی کے دوران دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا گیا، اور سکیورٹی فورسز نے مکمل بیخ کنی کے لیے آپریشن جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

وزیراعظم اور صدر مملکت نے سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی پر انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے۔ دونوں رہنماؤں نے سکیورٹی فورسز کے عزم اور حوصلے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے عوام کو دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے ان کی قربانیوں پر فخر ہے۔

جاری رکھیں

head lines

پاکستان میں گوگل والٹ کی ممکنہ لانچ سے صارفین میں جوش و خروش

Published

on

گوگل والیٹ، جو کہ ایک ڈیجیٹل پیمنٹ سسٹم ہے، جلد پاکستان میں متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔

حالیہ رپورٹس کے مطابق، گوگل کی ڈیجیٹل والیٹ سروس جلد شروع ہونے والی ہے، کیونکہ ڈویلپرز کی جانب سے ایک لیک شدہ نوٹس میں اس کی ترقی کی تفصیل سامنے آئی ہے۔

“پاکستان ان چند ممالک میں شامل ہے جہاں گوگل کی ڈیجیٹل والیٹ سروس جلد متعارف کرائی جائے گی”، نوٹس میں کہا گیا۔

اگرچہ گوگل نے ابھی تک اس کی باضابطہ لانچ کی تاریخ کی تصدیق نہیں کی، مگر یہ خبر پاکستانی صارفین میں جوش و خروش کی لہر پیدا کر چکی ہے۔

پاکستان کے علاوہ، گوگل والیٹ کی سروسز جلد ایلسلوار، مصر، وینیزویلا، برمودا اور کمبوڈیا میں بھی شروع ہونے والی ہیں۔

گوگل والیٹ پہلے گوگل پیے کے نام سے جانا جاتا تھا، جو ایک ڈیجیٹل والیٹ اور پیمنٹ سسٹم ہے، جو تیز اور زیادہ محفوظ لین دین کی سہولت فراہم کرتا ہے۔

گوگل والیٹ میں صارفین اپنے بینک کارڈز، بورڈنگ پاسز، ٹکٹز اور دیگر ڈیجیٹل پاسز کو اسٹور کر سکتے ہیں، جو کہ ایک عام بٹوے کی طرح ہوتا ہے۔ یہ ایپ انکرپشن اور ڈیوائس سیکیورٹی فیچرز کا استعمال کرتی ہے تاکہ ذاتی معلومات کی حفاظت کی جا سکے۔

گوگل والیٹ ان افراد کے لیے ایک قابل اعتماد آپشن ہے جو فزیکل کارڈز کے بجائے موبائل پیمنٹس کو اپنانا چاہتے

جاری رکھیں

Trending

backspace
caps lock enter
shift shift
صحافت نیوز کی بورڈ Sahafatnews.com   « » { } ~