news
بانی پی ٹی ائی وزیراعلی خیبر پختونخواہ اور دیگر کے خلاف اقدام قتل اور دہشت گردی کا مقدمہ درج
سرکار کی مدعیت میں تھانہ نون میں مقدمہ درج کیا گیا جس میں عمران خان علی امین گنڈاپور بیرسٹر سیف اعظم سواتی صدر پی ٹی ائی اسلام اباد اور دیگر تقریبا 500 افراد کے نام شامل ہیں
مقدمے میں اقدام قتل انسداد دہشت گردی جلاؤ گھر اؤ ریاست پر حملہ پولیس اہلکاروں پر تشدد سمیت دیگر سنگین دفعات بھی شامل ہیں
مقدمے میں کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی ائی اور علی امین گنڈا پور کے کہنے پر پانچ سو سے زائد مظاہرین نے پولیس اہلکاروں پر تشدد کیا پولیس کانسٹیبل عبدالحمید کو اغوا کر کے تشدد کیا اور ان مظاہرین نے پولیس والوں پر ڈنڈوں پتھروں اور لوہے کے راڈوں سے حملہ کیا پولیس اہلکاروں کے ساتھ بدتمیزی کے علاوہ ان کی وردیاں پھاڑ دی گئیں
نیز ان مظاہرین نے سرکاری اور عوامی املاک کو بھی نقصان پہنچایا حکومت اور ریاست کے خلاف نعرے بازی کی
واضح رہے کہ تحریک انصاف نے احتجاج کے دوران اسلام آباد میں ایک پولیس اہلکار عبدالحمید پر شدید تشدد کیا جس کے باعث وہ دو دن ہسپتال میں رہ کر زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ گیا
news
گلیوبلاسٹوما کی نئی تحقیق: دماغی خلیوں کو ہائی جیک کرنے کا انکشاف
گلیوبلاسٹوما، جو دماغی کینسر کی سب سے عام قسم ہے، واقعی ایک جارحانہ بیماری ہے اور یہ بار بار بھی ہو سکتی ہے۔ اس بیماری میں مریض کی زندہ رہنے کی شرح 18 ماہ سے کم ہوتی ہے، اور 10 سال تک زندہ رہنے کی شرح صرف 0.71 فیصد ہے۔
اسی موضوع پر، دو نیوروآنکالوجسٹ، جنہوں نے اس سال کا برین پرائز جیتا ہے، نے یہ دریافت کیا کہ گلیوبلاسٹوما کے کینسر کے خلیے دماغ کے اعصابی خلیوں کو ہائی جیک کر لیتے ہیں۔
یہ اہم دریافت ہیڈلبرگ یونیورسٹی کے فرینک وِنکلر اور سٹینفورڈ یونیورسٹی کی مشیل مونجے نے کی ہے۔
اس تحقیق نے کینسر نیورو سائنس کے ایک نئے شعبے کی بنیاد رکھی ہے اور یہ واضح کیا ہے کہ محققین اور معالجین دماغ کے ٹیومر کا مطالعہ کیسے کریں اور علاج کی شروعات کہاں سے کریں۔
ونکلر اور مونجے کو اس شاندار دریافت پر 1.4 ملین ڈالرز کا نقد انعام دیا گیا ہے، جو نیورو سائنس ریسرچ کے لیے دنیا کا سب سے بڑا اعزاز ہے۔
یونیورسٹی آف شیفیلڈ کے ایک نیورو سرجن نے کہا کہ دماغی رسولی کا مرکز نسبتاً آسانی سے پہچانا جا سکتا ہے۔ جیسے ہی آپ ٹیومر کے بیچ میں پہنچتے ہیں، خلیات اتنی تیزی سے بڑھتے ہیں کہ وہ کافی آکسیجن حاصل کرنے کی صلاحیت کھو دیتے ہیں۔ ان میں سے کچھ خلیے مرنے لگتے ہیں، جس سے سرمئی یا سیاہ نیکروٹک ٹشو پیدا ہوتا ہے۔
لیکن حیرت انگیز طور پر، یہ ’بوسیدہ مرکز‘ صحت مند نیورانز سے گھرا ہوتا ہے، جو اس کو تحفظ فراہم کرتا ہے۔
news
وزارتِ داخلہ نے 50 ہزار پاسپورٹس بلیک لسٹ کر دیے
وزارت داخلہ نے غیر قانونی طور پر بیرون ملک جانے والے 50 ہزار افراد کے پاسپورٹس کو بلیک لسٹ کر دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیر داخلہ محسن نقوی نے اپنے تحریری جواب میں بتایا کہ ایران اور یورپ میں غیر قانونی داخلے کی کوشش کرنے والے ان افراد کے پاسپورٹس بلیک لسٹ کیے گئے ہیں۔ یہ اقدام ایف آئی اے بلوچستان کی جانب سے تجویز کیا گیا تھا، اور یہ پاسپورٹس غیر قانونی داخلے، جعلی پاسپورٹ، فراڈ، اور انسانی سمگلنگ کے الزامات کی بنیاد پر بلیک لسٹ کیے گئے ہیں۔ اگر کوئی شخص بلیک لسٹ سے نکلنا چاہتا ہے تو وہ ڈی جی پاسپورٹ کے پاس موجود طریقہ کار کے مطابق اپیل کر سکتا ہے۔
آن لائن فراڈ کے حوالے سے وزارت داخلہ نے یہ بھی بتایا کہ سال 2024ء میں ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے 13 ہزار 722 انکوائریاں رجسٹر کیں۔ اس دوران آن لائن فراڈ میں ملوث افراد کے خلاف 832 مقدمات درج کیے گئے، جن میں ایک ہزار 212 افراد کو گرفتار کیا گیا اور 17 مقدمات کے حتمی فیصلے بھی کیے گئے۔ اس کارروائی کے نتیجے میں آن لائن فراڈ میں ملوث افراد سے 65 کروڑ روپے سے زائد کی رقم برآمد کی گئی۔ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ عوام کو آن لائن فراڈ سے بچانے کے لیے وقتاً فوقتاً آگاہی فراہم کر رہا ہے۔
- سیاست8 years ago
نواز شریف منتخب ہوکر دگنی خدمت کریں گے، شہباز کا بلاول کو جواب
- انٹرٹینمنٹ8 years ago
راحت فتح علی خان کی اہلیہ ان کی پروموشن کے معاملات دیکھیں گی
- انٹرٹینمنٹ8 years ago
شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی سے متعلق سوال پر بشریٰ انصاری بھڑک اٹھیں
- کھیل8 years ago
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ساتھی کھلاڑی شعیب ملک کی نئی شادی پر ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔