news
بانی پی ٹی ائی وزیراعلی خیبر پختونخواہ اور دیگر کے خلاف اقدام قتل اور دہشت گردی کا مقدمہ درج
سرکار کی مدعیت میں تھانہ نون میں مقدمہ درج کیا گیا جس میں عمران خان علی امین گنڈاپور بیرسٹر سیف اعظم سواتی صدر پی ٹی ائی اسلام اباد اور دیگر تقریبا 500 افراد کے نام شامل ہیں
مقدمے میں اقدام قتل انسداد دہشت گردی جلاؤ گھر اؤ ریاست پر حملہ پولیس اہلکاروں پر تشدد سمیت دیگر سنگین دفعات بھی شامل ہیں
مقدمے میں کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی ائی اور علی امین گنڈا پور کے کہنے پر پانچ سو سے زائد مظاہرین نے پولیس اہلکاروں پر تشدد کیا پولیس کانسٹیبل عبدالحمید کو اغوا کر کے تشدد کیا اور ان مظاہرین نے پولیس والوں پر ڈنڈوں پتھروں اور لوہے کے راڈوں سے حملہ کیا پولیس اہلکاروں کے ساتھ بدتمیزی کے علاوہ ان کی وردیاں پھاڑ دی گئیں
نیز ان مظاہرین نے سرکاری اور عوامی املاک کو بھی نقصان پہنچایا حکومت اور ریاست کے خلاف نعرے بازی کی
واضح رہے کہ تحریک انصاف نے احتجاج کے دوران اسلام آباد میں ایک پولیس اہلکار عبدالحمید پر شدید تشدد کیا جس کے باعث وہ دو دن ہسپتال میں رہ کر زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ گیا