news

ناسا نے سورج کی سب سے قریبی تصویر جاری کر دی

Published

on

امریکی خلائی ادارے ناسا نے سورج کی اب تک کی سب سے قریبی تصویر جاری کر دی ہے، جو محض 38 لاکھ میل کے فاصلے سے لی گئی۔ ناسا کے مطابق یہ تصویر اُس وقت کھینچی گئی جب پارکر سولر پروب 24 دسمبر 2024 کو سورج کے انتہائی قریب سے گزرا۔ یاد رہے کہ پارکر سولر پروب کو 2018 میں سورج کا تفصیلی مطالعہ کرنے کے لیے خلا میں بھیجا گیا تھا، اور یہ اب تک کا سب سے زیادہ سورج کے قریب جانے والا مشن ہے۔

ناسا کی جانب سے جاری کردہ فوٹیج میں خلا میں موجود اسپیس کرافٹ کے سورج کے گرد قریبی گزرنے کے مناظر اور حیرت انگیز تفصیلات شامل ہیں۔ ادارے کے سائنس مشن ڈائریکٹوریٹ کی ایسوسی ایٹ ایڈمنسٹریٹر نکی فوکس کا کہنا تھا کہ اس مشن سے حاصل ہونے والا نیا ڈیٹا ماہرین فلکیات کو خلائی موسم کی پیشگوئی بہتر بنانے میں مدد فراہم کرے گا۔ اس کا مقصد نہ صرف خلانوردوں کی حفاظت یقینی بنانا ہے بلکہ زمین اور نظامِ شمسی میں موجود حساس ٹیکنالوجی کو بھی شمسی طوفانوں اور دیگر خطرات سے محفوظ رکھنا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version