news

علی امین گنڈاپور: ریاست تحفظ فراہم نہیں کر رہی، لاٹھی کا قانون رائج ہے

Published

on

جہلم: وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈاپور نے الزام لگایا ہے کہ ریاست عوام اور پی ٹی آئی رہنماؤں کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہو چکی ہے، اور ملک میں “جس کی لاٹھی اُس کی بھینس” کا قانون چل رہا ہے۔

پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی کے قافلے کے ہمراہ لاہور جاتے ہوئے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ “پنجاب نے 8 فروری کو قربانیاں دیں، ووٹ دیا لیکن نتیجہ چوری ہو گیا کیونکہ پنجاب میں فسطائیت کا ماحول ہے۔ ان شاء اللہ پنجاب پھر نکلے گا”۔

انہوں نے اعلان کیا کہ پارٹی کی احتجاجی تحریک 5 اگست تک ہر حال میں تیز کی جائے گی اور اس مقصد کے لیے تمام رہنماؤں سے مشاورت کی جا رہی ہے۔

علی امین گنڈاپور نے عمران خان کے بیٹوں کے پاکستان آنے پر ملنے والی مبینہ دھمکیوں کو “شرمناک” قرار دیتے ہوئے کہا کہ “ان پر کوئی ایف آئی آر نہیں ہے، یہ ان کا حق ہے کہ وہ اپنے والد کے لیے آئیں”۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version