news

ایران کے صدر کا اسرائیل کے خلاف جنگ میں پاکستان کو خراج تحسین

Published

on

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ اسرائیل کے خلاف جنگ میں پاکستان کی مخلصانہ حمایت کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ یہ بات انہوں نے تہران میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے ملاقات کے دوران کہی، جہاں دونوں رہنماؤں کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور، پاک ایران تعلقات اور دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ محسن نقوی نے ایرانی صدر کو اسرائیل کے خلاف جنگ میں کامیابی پر مبارکباد دی اور سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی قیادت کو سراہا، جسے انہوں نے امت مسلمہ کے لیے فخر قرار دیا۔ انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف کا نیک خواہشات اور احترام کا پیغام بھی ایرانی صدر تک پہنچایا، اور بتایا کہ پاکستان نے ایران پر حملے کی ہر فورم پر مذمت کی اور اس کے دفاعی حق کی حمایت کی۔ ایرانی صدر نے پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون بڑھانے کی بڑی گنجائش موجود ہے۔ انہوں نے اسلامی ممالک کے درمیان اتحاد پر زور دیتے ہوئے کہا کہ صہیونی حکومت مسلم دنیا کو تقسیم کرنے کی کوشش کر رہی ہے، اس لیے باہمی ہم آہنگی ناگزیر ہے تاکہ ایک مضبوط متحدہ محاذ تشکیل دیا جا سکے۔










Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version