کھیل
اظہر محمود کی پچ سے متعلق وضاحت — پاکستان جنوبی افریقا ٹیسٹ سیریز کی تیاری مکمل
لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اظہر محمود نے پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان ہونے والی ٹیسٹ سیریز سے قبل پچ سے متعلق وضاحت پیش کر دی۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اظہر محمود نے کہا کہ
“پچ پر گیند اسپن ضرور ہوگی، مگر اتنی نہیں جتنی انگلینڈ کے خلاف ہوئی تھی۔”
انہوں نے کہا کہ “ہم نے یہ دیکھنا ہے کہ ہم 20 وکٹیں کیسے لیں گے۔ ابھی تک پلیئنگ الیون کا فیصلہ نہیں ہوا، پچ کو دیکھ کر ٹیم کا انتخاب کریں گے۔”
ہیڈ کوچ نے واضح کیا کہ محمد رضوان ٹیم کے مین وکٹ کیپر ہیں، جب کہ ان کے بعد روحیل نذیر دوسرے آپشن کے طور پر موجود ہیں۔
اظہر محمود کا کہنا تھا کہ جنوبی افریقا کی ٹیم ٹیسٹ چیمپئن شپ جیت کر آئی ہے لیکن “ہم ہوم گراؤنڈ کی کنڈیشنز سے بھرپور فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے۔”
انہوں نے کہا کہ “ٹیسٹ چیمپئن شپ میں ہمارے چھ میچز ہیں، ہمارا فوکس مثبت کرکٹ کھیلنے پر ہے۔ ہم مکمل طور پر تیار ہیں اور امید ہے کہ سیریز جیتیں گے۔”