ٹیکنالوجی

پاکستان کا پہلا ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ لانچ کیلئے تیار

Published

on

ترجمان سپارکو کے مطابق پاکستان 19 اکتوبر کو اپنا پہلا ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ (HS-1) چین سے لانچ کرے گا۔
یہ مشن پاکستان کے خلائی پروگرام میں ایک تاریخی سنگِ میل اور قومی خلائی پالیسی و وژن 2047 کی عملی شکل قرار دیا جا رہا ہے۔

ایچ-ایس ون سیٹلائٹ ملک میں زراعت، شہری ترقی اور ماحولیاتی نگرانی میں اہم کردار ادا کرے گا۔
یہ جدید سیٹلائٹ ڈیٹا کیلیبریشن اور درست زراعت (Precision Agriculture) کے لیے جدید سہولیات فراہم کرے گا، جس سے فصلوں کی پیداوار میں 15 سے 20 فیصد تک اضافہ متوقع ہے۔

ماہرین کے مطابق یہ سیٹلائٹ سیلابوں، لینڈ سلائیڈز اور دیگر قدرتی آفات کی پیشگوئی میں مددگار ثابت ہوگا۔
اس کے ساتھ ساتھ ماحولیاتی تبدیلیوں اور ارضیاتی خطرات کی بروقت نگرانی کے لیے بھی نہایت مؤثر کردار ادا کرے گا۔

مزید برآں، ایچ-ایس ون ملک میں انفرااسٹرکچر میپنگ اور شہری منصوبہ بندی کے لیے نئی راہیں کھولے گا، جس سے پاکستان سائنسی و تکنیکی ترقی کے ایک نئے دور میں داخل ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Trending

Exit mobile version