Connect with us

سیاست

عوام کو پتا ہے کس نے کام اور کس نے انتقام لیا، نااہلی کا اثر سب نے دیکھا اور بھگتا، مریم نواز

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صد ر و چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ سیاسی مخالفین کو رلانے کی خواہش رکھنے والوں کی وجہ سے آج پورا پاکستان رو رہا ہ

Published

on

maryam nawaz

لاہور( خصوصی نمائندہ ، ایجنسیاں)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صد ر و چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ سیاسی مخالفین کو رلانے کی خواہش رکھنے والوں کی وجہ سے آج پورا پاکستان رو رہا ہے، عوام کو پتا ہے کس نے کام اور کس نے انتقام لیا، نااہلی کا اثر سب نے دیکھا اور بھگتا،8 فروری کو ووٹ صرف نوازشریف اور شیر کو ملے گا، ہر طرف شیر کی آواز ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹائون میں این اے 119 میں انتخابی مہم ٹیم کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔علاوہ ازیں قومی اسمبلی کے لاہور سے حلقہ این اے 119 کی نشست پر پی ٹی آئی امیدوار مسلم لیگ (ن) کی مریم نواز شریف کے حق میں دستبردار ہوگئے۔پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر مہر محمد وسیم اپنے ہزاروں کارکنوں سمیت مسلم لیگ (ن) میں شامل ہوگئے۔ دوسری جانب سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا کہ پی ٹی آئی نے نواز شریف سمیت ساری لیگی قیادت سے انتقام لیا،جھوٹے مقدمات پر جیلوں میں رکھا، ایک پائی کرپشن ثابت نہ ہوئی، 8 فروری کو انتخاب عوام کی تقدیر کا فیصلہ کریگا، ہم نے ملک کو بحران سے بچانے کیلئے اپنی سیاست داؤ پر لگائی۔مریم نواز نے پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹائون میں این اے 119 میں انتخابی مہم ٹیم کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ این اے 119 کو کبھی نہیں چھوڑوں گی، اس حلقہ میں رہنے والے ہر فرد اور گھرانے کی ترقی میری ذمہ داری ہے، چھ سال ظلم وجبر کے دور میں آپ نے میرا ساتھ دیا، عاجزی سے کہتی ہوں کہ ملک وقوم کی خدمت کی ایک نئی تاریخ رقم کرنی ہے۔ اس موقع پر سینیٹر پرویز رشید، علی پرویز ملک، خواجہ عمران نذیر ، ملک وحید اور دیگر عہدیدار وں کے علاوہ کارکنوں اور خواتین کی بڑی تعداد شریک تھی۔مریم نواز نے کہاکہ 25 جنوری کو حلقہ این اے 119 میں آپ سے ملنے آئوں گی، ہر کارکن نواز شریف اور مریم نوازشریف ہے، میں اپنے آپ کو لیڈر نہیں سمجھتی ہوں، عوام کی خدمت کے لئے نکلی ہوں، ہر گھر کا دروازہ کھٹکھٹانا چاہتی ہوں، آپ سب میری ذمہ داری ہیں، نوازشریف کا ترقی کا پیغام ہر گھر تک پہنچائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جس جماعت میں اتنے شیر اور شیرنیاں ہوں، اسے کوئی فتح سے نہیں روک سکتا، اللہ تعالی مسلم لیگ (ن) 8 فروری کو ملک گیر فتح عطا فرمائے۔ علاوہ ازیں سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا کہ پی ٹی آئی نے نواز شریف سمیت ساری لیگی قیادت سے انتقام لیا،جھوٹے مقدمات پر جیلوں میں رکھا،ایک پائی کرپشن ثابت نہ ہوئی۔لاہور این اے 118 میں انتخابی دفتر کے افتتاح کے موقع پرورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ عمران نیازی نے ملک کا دھڑن تختہ کردیا تھا ہم نےاپنی سیاست کو داؤ پر لگا کر ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا اس کیلئے شہباز شریف نے دن رات محنت کی اگر ایسا نہ ہوتا تو ایسا نہ ہوتا تو پٹرول ایک ہزار روپے لیٹر ہوتا راشن کارڈ بنتے، روٹی کیلئے گھر گھر لڑائی ہوتی۔ حالات اب یہ ہیں کہ گیس اور بجلی کے بل نے ہر گھر میں پریشانی کا سماں پیدا کیا ہوا ہے۔ حمزہ شہباز نے مزید کہا کہ 8 فروری کا دن شیر کی فتح کا سورج طلوع ہوگا۔ حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ کسان کو مضبوط کرنا ہے تب ہی پاکستان خوشحال ہوگا حکومت آئی تو دیامر بھاشا ڈیم مکمل کرکے تحفہ دینگے۔ حمزہ شہباز نے کہا کہ 2 سال جھوٹے مقدمے میں جیل میں رکھا گیا عدالت میں نیازی ایک پائی کی کرپشن ثابت نہیں کرسکا۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی کے جن کو بوتل میں بند کرکے دم لیں گے۔ دریں اثناء قومی اسمبلی کے لاہور سے حلقہ این اے 119 کی نشست پر پی ٹی آئی امیدوار مسلم لیگ (ن) کی مریم نواز شریف کے حق میں دستبردار ہوگئے۔ پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر مہر محمد وسیم اور ان کے ساتھیوں نے حلقے میں مریم نواز شریف کی حمایت کا اعلان کر دیا۔ مہر محمد وسیم نے اپنے ساتھیوں سمیت مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نوازشریف سے ملاقات کی جس میں سینیٹر پرویز رشید، مریم اورنگزیب، علی پرویز ملک، خواجہ عمران نذیر اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ہر محمد وسیم اور ان کے ساتھی 25 جنوری کو جلسے میں باضابطہ مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کریں گے جبکہ مریم نواز شریف بھی 25 جنوری کو جلسے میں شرکت کریں گی۔

مزید پڑھیں
تبصرہ کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

news

اڈیالہ جیل جانے والے راستوں پر رکاوٹوں کا جال

Published

on

اڈیالہ جیل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ممکنہ احتجاج کے پیش نظر، 24 نومبر کو اسلام آباد اور راولپنڈی میں امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ اڈیالہ جیل جانے والے راستوں پر رکاوٹیں کھڑی کر دی گئی ہیں اور شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔

اسلام آباد اور راولپنڈی کو ملانے والا مرکزی راستہ، فیض آباد انٹرچینج، بھی بند کر دیا گیا ہے تاکہ کسی بھی قسم کے ہنگامے یا احتجاج کو روکا جا سکے۔ سکستھ روڈ سے فیض آباد تک بیشتر کاروباری مراکز بند ہیں اور فیض آباد لاری اڈے پر ہوٹلوں اور ریسٹورنٹس کو بھی خالی کروا دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ، شہر کی نگرانی کے لیے سیف سٹی کیمروں کا استعمال کیا جا رہا ہے تاکہ کسی بھی غیر معمولی سرگرمی کو فوراً ٹریک کیا جا سکے۔

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد پولیس کی قیامِ امن کے لیے کی جانے والی کوششوں کو سراہا اور پولیس لائنز میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں امن و امان خراب کرنے والے کسی بھی فرد کو گرفتار کیا جائے گا۔ آئی جی اسلام آباد پولیس، چیف کمشنر، ڈی آئی جی اور دیگر پولیس افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔

سی پی او راولپنڈی نے واضح کیا کہ شہر میں امن و امان کو خراب کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی اور تمام اقدامات اس بات کو یقینی بنانے کے لیے ہیں کہ امن قائم رہے۔

جاری رکھیں

news

تحریک انصاف کے مذموم مقاصد کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا، مریم نواز شریف

Published

on

مریم نواز

مریم نواز کا بیان پنجاب میں تحریک انصاف کے احتجاج اور دیگر سیاسی حالات پر ایک اہم سیاسی موقف کو ظاہر کرتا ہے۔ ان کے بقول، وہ “پنجاب کی بیٹی” ہیں اور پنجاب کے عوام کو “فتنے” سے محفوظ رکھنے کے لیے پرعزم ہیں۔ مریم نواز نے اس بات پر زور دیا کہ تحریک انصاف کے مذموم مقاصد کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا، اور خاص طور پر 9 مئی کے واقعات کی جانب اشارہ کیا، جنہیں انہوں نے پاکستان پر حملہ قرار دیا۔

مریم نواز نے بشری بی بی (پی ٹی آئی کی رہنما) کے حالیہ ویڈیو بیان پر بھی تنقید کی اور کہا کہ اس بیان میں ایک غیر سیاسی خاتون نے پاکستان کے دوست ملک سعودی عرب پر الزام لگایا۔ سعودی عرب کی پاکستان کے ساتھ دیرینہ دوستی اور اس کے تعاون کو سراہتے ہوئے، مریم نواز نے ان الزامات کو غیر مناسب قرار دیا۔

انہوں نے اس بات پر بھی تنقید کی کہ پی ٹی آئی کے رہنماؤں نے پہلے کہا کہ امریکہ نے انہیں نکال دیا، لیکن آج ان کے جلسوں میں امریکی جھنڈے لہرائے جا رہے ہیں۔ یہ موازنہ پاکستان کے عالمی تعلقات میں دراڑوں اور دشمنوں کی خوشی کی طرف بھی اشارہ کرتا ہے۔

مریم نواز نے خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے وفاق اور پنجاب پر حملے کو غیر مناسب قرار دیا اور واضح کیا کہ پولیس کو یہ ہدایت دی گئی ہے کہ خیبرپختونخوا کے عوام پر طاقت کا استعمال نہ کیا جائے۔ یہ ایک واضح پیغام تھا کہ پنجاب حکومت اپنے عوام کو پرامن رکھنا چاہتی ہے اور صوبوں کے درمیان کشیدگی کو کم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

اس کے علاوہ، مریم نواز نے پنجاب میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا ذکر کیا، خاص طور پر “کچھی کینال” کی بحالی کے منصوبے کو سراہا، جس سے بلوچستان کی زمینیں آباد ہوں گی اور خوشحالی آئے گی۔ انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف کی محنت کی تعریف کی اور کہا کہ ان کی قیادت میں مہنگائی کم ہوئی ہے، حالانکہ یہ عمل مکمل طور پر آسان نہیں تھا۔ مریم نواز نے یہ بھی کہا کہ عوام بار بار احتجاج اور دھرنوں کی کال پر کان نہیں دھرتے، اور یہ کہ پی ٹی آئی کی احتجاجی سیاست اب عوام میں پذیرائی نہیں پا رہی۔

مجموعی طور پر، مریم نواز کا پیغام ایک واضح حکومتی حکمت عملی اور سیاسی محاذ پر مضبوط موقف کی عکاسی کرتا ہے، جہاں وہ حکومت کے ترقیاتی اقدامات کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ پی ٹی آئی کی احتجاجی سیاست کو بھی چیلنج کر رہی ہیں۔

جاری رکھیں

Trending

backspace
caps lock enter
shift shift
صحافت نیوز کی بورڈ Sahafatnews.com   « » { } ~