news
جسوندر سنگھ بھلہ 65 سال کی عمر میں انتقال کر گئے
پنجابی فلم انڈسٹری کے معروف کامیڈین اداکار جسوندر سنگھ بھلہ 65 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وہ جمعہ کی صبح موہالن کے فورٹس اسپتال میں خالقِ حقیقی سے جا ملے۔ ان کی آخری رسومات ہفتے کے روز بالونگی میں ادا کی جائیں گی جن میں پنجابی فلم انڈسٹری کے کئی فنکار اور قریبی ساتھی شریک ہوں گے۔ جسوندر سنگھ بھلہ اپنے منفرد انداز اور شاندار مزاحیہ اداکاری کے باعث فلم انڈسٹری میں ایک نمایاں مقام رکھتے تھے۔ انہوں نے متعدد کامیاب فلموں میں کام کیا، جن میں مشہور فلم “کیری آن جٹا” میں ان کا کردار خاص طور پر شائقین کو ہمیشہ یاد رہے گا۔