کھیل
گل نور تمبت ’’کے ٹو‘‘ سر کرنے والی پہلی ترک خاتون کوہ پیما بن گئیں
ترک کوہ پیما گل نور تمبت نے تاریخ رقم کرتے ہوئے دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی ’’کے ٹو‘‘ سر کر لی اور یہ اعزاز حاصل کرنے والی پہلی ترک خاتون بن گئیں۔ وہ رواں سال جون میں پاکستان پہنچی تھیں اور جولائی میں سخت موسمی حالات کے باعث کئی کوہ پیماؤں کی بیس کیمپ سے واپسی کے باوجود اپنے مشن پر قائم رہیں۔
ترچ میر کی چوٹیوں کو سر کرنے کے بعد انہوں نے 11 اگست کو شام 4 بجے ’’کے ٹو‘‘ کی چوٹی پر کامیابی سے قدم رکھا۔ گل نور نے انسٹاگرام پر اپنی کامیابی کی اطلاع دیتے ہوئے چوٹی پر کھنچوائی گئی تصویر شیئر کی اور اپنی ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔ وہ اس سے قبل نیپال کی جانب سے ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے والی پہلی ترک خاتون کا اعزاز بھی حاصل کر چکی ہیں۔
کھیل
کرسٹیانو رونالڈو اور جیورجینا راڈریگز نے منگنی کی تصدیق کر دی
فٹبال اسٹار کرسٹیانو رونالڈو اور ان کی دیرینہ ساتھی جیورجینا راڈریگز نے باضابطہ طور پر منگنی کی تصدیق کر دی ہے۔ جیورجینا نے سوشل میڈیا پر ہیرے سے جڑی انگوٹھی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا:
“اس زندگی اور آنے والی زندگی میں مجھے آپ قبول ہوں”۔ دنیا بھر سے مداحوں نے اس خبر پر جوڑے کو مبارکباد کے پیغامات بھیجے۔ خیال رہے کہ رونالڈو اور جیورجینا 2017 سے ایک ساتھ رہ رہے ہیں اور ان کے ہاں دو بیٹیوں کی پیدائش ہو چکی ہے۔
news
ارشد ندیم کا لندن میں کامیاب مسلز آپریشن، فزیو تھراپی کا آغاز متوقع
پاکستان کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ ایتھلیٹ ارشد ندیم کا لندن میں پنڈلی کے مسلز کا پروسیجرل آپریشن کامیابی سے مکمل کر لیا گیا ہے، جہاں وہ معروف ماہر ڈاکٹر علی باجوہ کی نگرانی میں کیمبرج میں زیر علاج ہیں۔ ذرائع کے مطابق ارشد ندیم کے پنڈلی کے مسلز کو جزوی نقصان پہنچا تھا جس کی وجہ سے وہ سوئٹزرلینڈ میں ہونے والے ایک اہم مقابلے سے دستبردار ہو گئے تھے۔ ان کا فالو اپ چیک اپ آج متوقع ہے، جس کے بعد ان کی باقاعدہ فزیو تھراپی کا آغاز کیا جائے گا۔ معالجین اور ان کے کوچ سلمان اقبال بٹ نے امید ظاہر کی ہے کہ ارشد جلد دوبارہ ٹریننگ کا آغاز کر سکیں گے اور مکمل صحتیابی کے بعد ایک بار پھر عالمی ایتھلیٹکس میدان میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔
- news4 months ago
14 سالہ سدھارتھ ننڈیالا کی حیران کن کامیابی: دل کی بیماری کا پتہ چلانے والی AI ایپ تیار
- news4 months ago
رانا ثناءاللہ کا بلاول کے بیان پر ردعمل: سندھ کے پانی کا ایک قطرہ بھی استعمال نہیں کریں گے
- news4 months ago
فرحان سعید کا بھارتی پابندی پر دلچسپ ردعمل: فن سرحدوں کا محتاج نہیں
- کھیل3 months ago
ایشیا کپ 2025: بھارت کی دستبرداری کی خبروں پر بی سی سی آئی کا ردعمل