Connect with us

film

نیٹ فلکس سیریز ‘ایڈولیسنس’ نے ریکارڈ توڑ دیا، کرائم تھرلر

Published

on

ایڈولیسنس

نیٹ فلکس کی نئی ویب سیریز “ایڈولیسنس” نے مشہور سیریز “اسٹرینجر تھنگس” کا ریکارڈ توڑتے ہوئے نیٹ فلکس کی سب سے زیادہ دیکھی جانے والی سیریز بننے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔

یہ کرائم تھرلر ڈرامہ، “ایڈولیسنس”، نے اپنی ریلیز کے صرف تین ہفتوں میں نیٹ فلکس کی ٹاپ 10 مقبول ترین سیریز میں جگہ بنا لی ہے۔

نیٹ فلکس کی ایک رپورٹ کے مطابق، “ایڈولیسنس” کو ریلیز کے بعد سے اب تک 96.7 ملین بار دیکھا جا چکا ہے، اور اس ہفتے میں اسے 30.4 ملین ویوز ملے ہیں۔ یہ سیریز تمام 93 ممالک میں ٹاپ 10 کی فہرست میں شامل ہے۔

“ایڈولیسنس” جیسی کرائم تھرلر ویب سیریز اس وقت نیٹ فلکس کے ٹاپ 10 شوز کی فہرست میں 9ویں نمبر پر ہے، جسے نیٹ فلکس کے صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے۔

یہ کرائم ڈرامہ جیک تھورن اور سٹیفن گراہم نے تخلیق کیا ہے، اور اس میں 13 سالہ لڑکے جیمی ملر کی کہانی بیان کی گئی ہے، جسے اپنے اسکول میں ایک لڑکی کے قتل کے الزام میں گرفتار کیا جاتا ہے۔

یہ سیریز 13 مارچ 2025 کو ریلیز ہونے والی ہے اور اس میں 4 اقساط شامل ہیں۔ اس کی مقبولیت کے باعث، صارفین اگلے سیزن کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔

چائلڈ اسٹار اوون کوپر اس ویب سیریز میں جیمی ملر کا مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں، جبکہ دیگر اداکاروں میں سٹیفن گراہم، ایشلے والٹرز، ایرن ڈوہرٹی، اور فائی مارسے اہم کرداروں میں شامل ہیں۔

film

اکشے کمار فلم ’کیسری 2‘ میں کتھاکلی ڈانس کے روپ میں نظر آئیں گے

Published

on

اکشے کمار

بالی ووڈ کے معروف اداکار اکشے کمار اپنی نئی فلم میں ’’کتھاکلی‘‘ ڈانس کے ذریعے اپنے مداحوں کو محظوظ کرنے والے ہیں۔

اکشے کمار نے اپنی فلم ’کیسری 2‘ کے لیے کتھاکلی کے رقاص کا شاندار انداز اپنایا ہے۔ انہوں نے انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’’یہ صرف ایک کاسٹیوم نہیں، بلکہ یہ ایک علامت ہے، روایت کی، مزاحمت کی، سچائی کی اور میرے ملک کی۔‘‘

اس فلم میں اکشے کمار وکیل اور سیاستدان سی شنکرن نائر کا کردار نبھا رہے ہیں، جو جلیانوالہ باغ کے قتل عام کے بعد انصاف کی تلاش میں برطانوی سلطنت کے خلاف قانونی جنگ لڑتے ہیں۔ کتھاکلی آرٹ میں سبز چہرہ (پچا) عظیم شخصیات، فلسفیوں اور بادشاہوں کی علامت مانا جاتا ہے۔

3 اپریل کو ریلیز ہونے والے فلم کے ٹریلر میں ہندوستان کی تاریخ کی ایک اہم قانونی لڑائی کو پیش کیا گیا ہے۔ فلم کے مطابق، ’’18 اپریل کو ہم آپ کے سامنے وہ عدالتی مقدمہ لے کر آ رہے ہیں جو کسی نصابی کتاب میں نہیں پڑھایا گیا۔‘‘

یہ تصویر دیکھ کر مداح اکشے کمار کے اس نئے اور منفرد انداز پر دیوانہ ہوگئے ہیں۔ یاد رہے کہ ’کیسری 2‘ سنیما گھروں میں 18 اپریل کو ریلیز ہوگی۔

جاری رکھیں

film

لیلیٰ زبیری نے فلم “حنا” کی پیشکش مسترد کی، راج کپور نے کی تھی آفر

Published

on

laila zubari young

پاکستانی اداکاراؤں میں سے جنہیں فلم “حنا” میں ہیروئن کے کردار کی پیشکش ہوئی، ان میں شہناز شیخ، مرینہ خان، اور لیلیٰ زبیری شامل تھیں۔ یہ دلچسپ بات لیلیٰ زبیری نے ایک پوڈ کاسٹ میں شیئر کی، جہاں انہوں نے بتایا کہ راج کپور نے خود انہیں اس کردار کی آفر کی تھی۔

لیلیٰ زبیری نے اپنی ملاقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہ 1986 کی بات ہے جب شارجہ کرکٹ کپ کے دوران ان کی راج کپور سے ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر، وہ یہ محسوس کر رہی تھیں کہ راج کپور پاکستانی اداکاروں کی صلاحیتوں سے خاصے متاثر تھے۔

اداکارہ نے مزید بتایا کہ اس وقت پاکستانی ڈرامے پونا اکیڈمی میں اداکاری سکھانے کے لیے دکھائے جاتے تھے۔ اسی ملاقات کے دوران، راج کپور نے انہیں “حنا” میں کام کرنے کی پیشکش کی، جو کہ پہلے شہناز شیخ اور مرینہ خان کو بھی کی گئی تھی۔

لیلیٰ زبیری نے کہا کہ انہوں نے راج کپور کی پیشکش کو شکریہ کے ساتھ مسترد کر دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کے شوہر پاک فوج کے افسر تھے، اور انہیں یہ مناسب نہیں لگا کہ وہ بھارت جا کر کام کریں۔

یاد رہے کہ بعد میں فلم “حنا” میں ہیروئن کا کردار پاکستانی اداکارہ زیبا بختیار نے ادا کیا، اور یہ فلم واقعی ایک بلاک بسٹر ثابت ہوئی۔

جاری رکھیں

Trending

backspace
caps lock enter
shift shift
صحافت نیوز کی بورڈ Sahafatnews.com   « » { } ~