news
کرم میں امدادی قافلے پر دوبارہ حملہ، لوٹ مار اور فائرنگ
ڈی آئی خان:
کرم میں امدادی سامان لے جانے والے قافلے پر ایک بار پھر حملہ ہوا ہے، جس میں شدید فائرنگ کے ساتھ امدادی گاڑیوں میں لوٹ مار کی گئی۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق ٹل سے 130 گاڑیوں پر مشتمل قافلہ روانہ ہوا، جس میں 5 آئل ٹینکر بھی شامل ہیں۔ لوئر کرم میں قافلے پر ایک اور حملہ کیا گیا ہے، جس کے بعد فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ انتظامیہ نے قافلے کو آگے بڑھنے کا حکم دیا ہے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق لوئر کرم کے چارخیل کے مقام پر قافلے پر فائرنگ کی گئی، جس کے بعد گاڑیوں کو لوٹا جا رہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ لوٹنے والوں پر بھی فائرنگ کی گئی۔ 40 گاڑیاں ٹل سے پاراچنار کی جانب جا رہی تھیں۔
یہ خبر بھی پڑھیں: کرم کے لیے 120 گاڑیوں پر مشتمل اشیائے خور و نوش کا نیا قافلہ روانہ
اُدھر کرم میں بنکرز کی مسماری کا عمل بھی جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر کے مطابق اب تک 183 بنکرز گرا دیے گئے ہیں۔ امن معاہدے پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع کرم چارخیل میں قافلے پر حملے کی اطلاع ملتے ہی فورسز کو بھیج دیا گیا ہے۔
دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ لوئر کرم میں اوچت و ڈاڈ قمر میں بھی قافلے پر فائرنگ کی گئی ہے۔ 64 گاڑیوں کا قافلہ ٹل سے روانہ ہوا تھا، فائرنگ کے نتیجے میں جانی نقصان کا خدشہ ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ایک ڈرائیور زخمی ہوا ہے۔
news
صدر آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کی اہم ملاقات متوقع
اپوزیشن کی جماعتوں کے حکومت مخالف اتحاد کو مزید وسعت دینے کے فیصلے اور پی ٹی آئی کے وفد کی چیف جسٹس پاکستان سے ملاقات کے بعد صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان ایک اہم ملاقات متوقع ہے، جس میں ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
رپورٹ کے مطابق، صدر مملکت آصف علی زرداری آج دو روزہ دورے پر لاہور پہنچیں گے۔
اس دوران، آصف علی زرداری سیاسی ملاقاتیں کریں گے اور دربی ریس میں بھی شرکت کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: اپوزیشن جماعتوں کا حکومت مخالف اتحاد کو مزید وسعت دینے کا فیصلہ
ذرائع کے مطابق، صدر آصف علی زرداری کی لاہور میں قیام کے دوران وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی توقع ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس ملاقات میں حکومتی اتحادیوں کے درمیان پاور شیئرنگ فارمولا اور دیگر سیاسی امور پر گفتگو کی جائے گی۔
مزید پڑھیں: پی ٹی آئی وفد نے چیف جسٹس سے ملاقات میں عمران خان سمیت دیگر درپیش مسائل اجاگر کیے، اعلامیہ
ذرائع کے مطابق، آصف علی زرداری گورنر ہاؤس میں سردار سلیم حیدر کے ساتھ پنجاب کی صورتحال پر بھی بات چیت کریں گے، اور وہ جنوبی پنجاب کے صدر سابق گورنر مخدوم احمد محمود کے گھر بھی جائیں گے۔
news
وزیر اعظم شہباز شریف کا بدعنوانی کے خلاف نیا نظام متعارف
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بدعنوانی کی نذر ہونے والا پیسہ واپس لایا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق، انہوں نے کیس اسائنمنٹ اینڈ مینجمنٹ سسٹم کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ یہ نیا نظام بدعنوانی سے متاثرہ پیسوں کو دوبارہ خزانے میں لانے میں مددگار ثابت ہوگا۔ نئے نظام کے تحت سندھ ہائی کورٹ نے ایک دن میں 24 ارب روپے کے کیسز کے فیصلے کیے ہیں۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ بدعنوان عناصر سے حاصل کردہ رقم اب قومی خزانے میں جمع کی جائے گی، اور ہم عوامی فلاح کے لیے ایک ایک پائی وصول کریں گے۔ یہ وقت ہے کہ ایسی مزید رقوم کو قومی خزانے میں واپس لایا جائے، کیونکہ ٹربیونلز، ہائی کورٹس اور سپریم کورٹ میں کھربوں روپے کے مقدمات زیرِ التواء ہیں۔ واجب الادا ٹیکس کی ایک ایک پائی عوام کی امانت ہے۔
علاوہ ازیں، محمد شہباز شریف نے یوم عالمی اسکاؤٹس کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ تربیت یافتہ اسکاؤٹس کا امن اور بحرانوں میں کردار بہت اہم ہے۔ پاکستان میں اسکاؤٹ تحریک نوجوانوں کو اسکاؤٹنگ کی اقدار اپنانے اور قومی خدمت کے لیے خود کو وقف کرنے کی ترغیب دے گی۔ اسکاؤٹس کے اس عالمی دن پر میں پاکستان اور دنیا بھر کے اسکاؤٹس کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
- سیاست8 years ago
نواز شریف منتخب ہوکر دگنی خدمت کریں گے، شہباز کا بلاول کو جواب
- انٹرٹینمنٹ8 years ago
راحت فتح علی خان کی اہلیہ ان کی پروموشن کے معاملات دیکھیں گی
- کھیل8 years ago
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ساتھی کھلاڑی شعیب ملک کی نئی شادی پر ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
- انٹرٹینمنٹ8 years ago
شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی سے متعلق سوال پر بشریٰ انصاری بھڑک اٹھیں