Connect with us

news

ایاز صادق: پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی برقرار، مذاکرات کے لیے اپوزیشن سے اپیل

Published

on

ایاز صادق

اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی تو نہیں آئی، لیکن مذاکراتی کمیٹی برقرار رہے گی۔

اسلام آباد میں حکومتی کمیٹی کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایاز صادق نے بتایا کہ میں نے پی ٹی آئی سے رابطہ کیا ہے، اور انہوں نے کہا ہے کہ وہ اپنی اعلیٰ قیادت سے بات کر کے جواب دیں گے، ہم اپنا اجلاس کریں گے اور دیکھیں گے کہ کیا ہوتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مجھے توقع تھی کہ آج اپوزیشن کے دوست آئیں گے، میں نے 45 منٹ انتظار کیا اور میسج بھی کیا، لیکن وہ نہیں آئے۔ مذاکرات ہی وہ واحد راستہ ہیں جس پر ہم آگے بڑھ سکتے ہیں۔

اگر مذاکرات کامیاب ہوئے تو بھی کریڈٹ حکومت کو جائے گا: شبلی فراز

ایاز صادق نے یہ بھی کہا کہ اپوزیشن کی غیر موجودگی کی وجہ سے مذاکرات آگے نہیں بڑھ سکے، اور انہوں نے اپوزیشن سے درخواست کی کہ مذاکرات کا راستہ نکالا جائے۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پچھلے اجلاس میں یہ طے پایا تھا کہ 7 ورکنگ دنوں کے اندر دوبارہ اجلاس ہوگا، اور آج 7 دن مکمل ہو گئے ہیں، اس بارے میں ہم نے سب کو اجلاس کی دعوت دی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں نے 3 ملاقاتیں کیں، لیکن ان کی غیر موجودگی کی وجہ سے مذاکرات آگے نہیں بڑھ سکتے، اب مزید مذاکرات کو آگے نہیں بڑھایا جا سکتا۔

ایاز صادق نے یہ بھی کہا کہ میری حکومت اور اپوزیشن سے درخواست ہے کہ مذاکرات کا راستہ دوبارہ اختیار کیا جائے۔

news

عرفان صدیقی: پی ٹی آئی مذاکراتی نشست میں عمران خان کی رہائی کا مطالبہ

Published

on

سینیٹر عرفان صدیقی

حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے رکن سینیٹر عرفان صدیقی نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ٹی آئی نے مذاکرات کی دوسری نشست میں عمران خان، شاہ محمود قریشی، یاسمین راشد، اعجاز چوہدری اور محمود الرشید کی رہائی کا مطالبہ کیا تھا۔ ایک انٹرویو میں عرفان صدیقی نے کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے پی ٹی آئی کمیٹی سے رابطہ کیا اور مذاکرات کی دعوت دی۔ ہمارا پہلے موقف تھا کہ حکومتی کمیٹی تحلیل کر دیں، لیکن 31 جنوری تک یہ برقرار رہی۔ ہم آج بھی میٹنگ کے لیے تیار ہیں، لیکن پی ٹی آئی نے مذاکراتی کمیٹی تحلیل کر دی۔ یہ ایک سیاسی اور جمہوری پارلیمانی رویہ ہے جس میں سخت مزاجی نہیں لانا چاہتے، ہم بچوں والا کھیل نہیں بنانا چاہتے کہ اب مذاکرات نہیں ہوں گے۔

عرفان صدیقی نے کہا کہ طے کیا گیا تھا کہ باہر کچھ بھی ہو، کمیٹیوں پر اس کا اثر نہیں پڑے گا، لیکن اس کے بعد پی ٹی آئی نے ایسا رویہ اختیار کیا جو نہیں ہونا چاہیے تھا۔ میرے ذرائع کہتے ہیں کہ پی ٹی آئی کے ساتھ ان کا کوئی رابطہ نہیں ہوا، اور ان کی کوئی پذیرائی نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی ساری پالیسیوں کا مقصد عمران خان کو اڈیالہ سے باہر لانا ہے، اور ان کی پالیسی کا محور بھی یہی ہے کہ وہ کس طرح جیل سے باہر آئیں۔ پی ٹی آئی نے دو مطالبات کی آڑ میں پندرہ مطالبات پیش کیے، اور وہ ہمارا جواب سنے بغیر ہی مولانا فضل الرحمٰن کی طرف بڑھ گئے۔

جاری رکھیں

news

قیامت کی گھڑی 89 سیکنڈ پر، دنیا تباہی کے قریب؟

Published

on

قیامت کی گھڑی (Doomsday Clock) جو دنیا کو لاحق خطرات کی علامت سمجھی جاتی ہے، اس سال ایک سیکنڈ کم ہو کر 89 سیکنڈ پر آ گئی ہے۔

یہ تاریخ میں سب سے کم وقت ہے جو ظاہر کرتا ہے کہ دنیا تباہی کے قریب تر ہے۔ یہ گھڑی حقیقی وقت نہیں بتاتی بلکہ ایک علامتی تصور ہے جو سائنسدانوں نے دنیا کی تباہی کے خطرے کو ظاہر کرنے کے لیے بنایا ہے۔

اس میں “آدھی رات” (Midnight) کا وقت مکمل تباہی کی علامت ہے، یعنی اگر گھڑی رات 12 بجے پر پہنچ جائے تو اس کا مطلب یہ ہوگا کہ دنیا کو کوئی مہلک واقعہ پیش آ چکا ہے۔

قیامت کی گھڑی کے مطابق دنیا کی تباہی میں 89 سیکنڈ باقی ہیں، یعنی یہ گھڑی ابھی 11:58:31 پر سیٹ ہے۔

یہ گھڑی حقیقت میں اصل وقت نہیں ناپتی بلکہ علامتی طور پر یہ ظاہر کرتی ہے کہ دنیا تباہی کے کتنے قریب ہے۔

یونیورسٹی آف شکاگو کے فزکس کے پروفیسر نے منگل کو پریس بریفنگ میں کہا کہ ہم نے گھڑی کو آدھی رات کے قریب مقرر کیا ہے کیونکہ ہمیں جوہری و حیاتیاتی خطرات، مصنوعی ذہانت اور موسمیاتی تبدیلی سمیت عالمی چیلنجوں کے بارے میں خاطر خواہ مثبت پیش رفت نظر نہیں آئی۔

پس منظر

یہ گھڑی 1947 میں جوہری سائنس دانوں نے بنائی تھی تاکہ دنیا کو ممکنہ تباہی کے خطرے سے آگاہ کیا جا سکے۔ 2023 میں یہ گھڑی 90 سیکنڈ پر تھی اور 2024 میں اسے مزید ایک سیکنڈ آگے بڑھا کر 89 سیکنڈ کر دیا گیا۔

جاری رکھیں

Trending

backspace
caps lock enter
shift shift
صحافت نیوز کی بورڈ Sahafatnews.com   « » { } ~