Connect with us

news

جسٹس منصور علی شاہ: بینچز کے اختیارات کا معاملہ اور آئینی ترمیم

Published

on

جسٹس منصور علی شاہ

سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس منصور علی شاہ نے کہا ہے کہ بینچز کے اختیار سے متعلق کیس کا آئینی ترمیم سے کوئی تعلق نہیں، البتہ اگر کوئی ڈر جائے تو یہ ایک الگ معاملہ ہے۔ جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس عقیل عباسی پر مشتمل دو رکنی بینچ نے سپریم کورٹ میں بینچز کے اختیار سے متعلق کیس کی سماعت کے خلاف توہین عدالت کی درخواست کی سماعت کی، جہاں اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان اور ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل نذر عباس عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل نذر عباس کو تحریری جواب جمع کرانے کی ہدایت کی۔

سماعت کے دوران عدالت نے کہا کہ ’یہ سوال پریکٹس اینڈ پروسیجر قانون کے سیکشن 2 سے متعلق ہے، اگر بینچ اپنا دائرہ اختیار دیکھنا چاہتا ہے تو کیا کیس واپس لیا جا سکتا ہے؟ نذر عباس کے دفاع میں کمیٹی کے فیصلے پیش کیے گئے تھے‘۔ اس پر اٹارنی جنرل نے جواب دیا کہ ’نذر عباس کا تحریری جواب آنے تک رجسٹرار کا مؤقف ان کا دفاع نہیں ہو سکتا، اور جو عدالتی معاونین مقرر کیے گئے ہیں وہ 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواست گزاروں کے وکلا ہیں‘۔

جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیئے کہ ’یہ کیس ریگولر بینچ سن رہا تھا، کیا کمیٹی اسے منتقل کر سکتی ہے؟ یہ کیس آرٹیکل 191 اے کے تحت ہے اور کچھ کیسز ٹیکس سے متعلق بھی تھے، رجسٹرار نے ایڈیشنل رجسٹرار کے دفاع میں کہا کہ یہ سب دو ججز کی کمیٹی کے تحت ہے۔

مزید پڑھیں
تبصرہ کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

news

زلفی بخاری کا انکشاف: القادر ٹرسٹ کیس میں عمران خان کے خلاف گواہی دینے پر دباؤ

Published

on

زلفی بخاری

پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کے قریبی ساتھی زلفی بخاری نے کہا ہے کہ القادر ٹرسٹ کیس میں سابق وزیراعظم کے خلاف گواہی دینے کے لیے شدید دباؤ ڈالا گیا۔ برطانوی ادارے دی انڈیپنڈنٹ کو دیے گئے انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ مقتدرہ کی جانب سے ہر قسم کی پرکشش ڈیل کی پیشکش کی گئی، جسے میں نے قبول نہیں کیا۔ اس کیس میں نامزد ہر شخص کو عمران خان کے خلاف گواہی دینے کے لیے مختلف ڈیلز کی پیشکش کی گئی، لیکن خوش قسمتی سے نہ میں نے اور نہ ہی کسی اور نے اسے قبول کیا۔

زلفی بخاری نے مزید کہا کہ گرفتاری کے خدشے کی بنا پر عدالت میں پیش ہونے سے انکار کے بعد مجھے کیس میں بطور مدعا علیہ شامل کیا گیا۔ میرے گھر والوں کے اغواء اور ہمارے کاروبار کو تباہ کرنے سے لے کر بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے تک مجھ پر دباؤ ڈالنے کے تمام حربے استعمال کیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ 190 ملین پاؤنڈ کی رقم سپریم کورٹ میں جمع ہے، جس پر سود بھی حاصل کیا جا رہا ہے، اس لیے یہ سارا بیانیہ بالکل بے بنیاد ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ یہ کیس القادر یونیورسٹی کے قیام کے گرد گھومتا ہے، جو اس وقت طلبہ کو تعلیم فراہم کر رہی ہے۔ یہ ایک غیر منافع بخش تنظیم ہے، اور عمران خان اور ان کی اہلیہ اس سے کسی بھی قسم کے مالی فوائد حاصل نہیں کرتے، نہ وہ تنخواہ لیتے ہیں اور نہ ہی کوئی معاوضہ لیا جاتا ہے۔ یہ اس وقت مکمل طور پر غیر منافع بخش ہے۔

جاری رکھیں

news

نظام شمسی کے 6 سیاروں کی قطار رواں ماہ قابلِ دید

Published

on

نظام شمسی

رواں ماہ سے نظام شمسی کے 6 سیارے ایک قطار میں نظر آئیں گے۔

ماہرین فلکیات کے مطابق مریخ، زہرہ، زحل، مشتری، یورینس اور نیپچون آج سے ایک قطار میں نظر آئیں گے، جبکہ 28 فروری تک ان میں عطارد بھی شامل ہو جائے گا۔

مریخ، مشتری، زحل اور زہرہ کو براہ راست آنکھ سے دیکھا جا سکے گا۔

اس عمل کے دوران سیاروں کا قریب سے جائزہ لینے کے لیے خلائی دوربین کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔ سیاروں کا اس طرح ایک قطار میں ہونا ’سیاروں کی پریڈ‘ کہلاتا ہے۔

برطانیہ میں ففتھ سٹار لیبز کی سائنس کمیونیکیٹر اور ماہر فلکیات، جینیفر میلارڈ نے کہا کہ سیاروں کو اپنی آنکھوں سے دیکھنا ایک منفرد تجربہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ درست ہے کہ آپ گوگل پر جا کر ان تمام سیاروں کا مزید شاندار نظارہ حاصل کر سکتے ہیں، لیکن جب آپ ان سیاروں کو براہ راست دیکھتے ہیں تو اس کا مطلب یہ ہے کہ فوٹانز (روشنی کے ذرات) نے صرف آنکھوں کے پردوں کو چھونے کے لیے خلا سے لاکھوں یا اربوں میل کا سفر کیا ہے۔

واضح رہے کہ نایاب 7 سیاروں کی پریڈ فروری کے آخر میں شروع ہوگی۔

جاری رکھیں

Trending

backspace
caps lock enter
shift shift
صحافت نیوز کی بورڈ Sahafatnews.com   « » { } ~