Connect with us

news

پنجاب میں پتنگ بازی پر مکمل پابندی، سخت سزائیں اور جرمانے

Published

on

پتنگ بازی پر مکمل پابندی

صوبہ پنجاب میں پتنگ بازی پر مکمل پابندی کا بل صوبائی اسمبلی نے منظور کر لیا ہے، جس کے تحت خلاف ورزی کرنے والوں کو سخت سزائیں دی جائیں گی۔ محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق، صوبائی اسمبلی نے پتنگ بازی پر مکمل پابندی کا ترمیمی ایکٹ 2024 منظور کیا ہے، جس میں پتنگ بازی کو پنجاب میں ناقابل ضمانت جرم قرار دیا گیا ہے۔ اس کے تحت خلاف ورزی پر کم از کم 3 سے 7 سال قید کی سزا ہوگی، جبکہ پتنگ بازی، پتنگ کی تیاری، فروخت اور نقل و حمل پر 5 لاکھ سے 50 لاکھ تک جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

محکمہ داخلہ پنجاب نے مزید بتایا ہے کہ پتنگ اڑانے والے کو 3 سے 5 سال قید یا 20 لاکھ جرمانہ یا دونوں سزائیں دی جائیں گی۔ پتنگ ساز اور ٹرانسپورٹر کو 5 سے 7 سال قید یا 50 لاکھ جرمانہ یا دونوں سزائیں ملیں گی۔ اگر کوئی بچہ پتنگ بازی میں ملوث پایا گیا تو پہلی بار 50 ہزار روپے اور دوسری بار ایک لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ پابندی کا اطلاق پتنگوں، دھاتی تاروں، نائلون کی ڈوری، تندی، اور پتنگ بازی کے لیے استعمال ہونے والے تیز دھار مانجھے کے ساتھ تمام دھاگوں پر ہوگا۔ پتنگ بازی سے متعلقہ مواد کی تیاری اور نقل و حمل پر بھی مکمل پابندی ہوگی۔

بتایا جا رہا ہے کہ پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں سینئر وزیر مریم اورنگزیب اور وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمان نے مسودات قوانین پنجاب تنازعات کا متبادل حل (ترمیمی)، پتنگ بازی ممانعت (ترمیمی)، اور مجرموں کی پروبیشن (ترمیمی) پیش کیے۔

مزید پڑھیں
تبصرہ کریں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

news

واٹس ایپ اسٹیٹس میں میوزک شامل کرنے کا نیا فیچر

Published

on

واٹس ایپ

واٹس ایپ، انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن، اپنے صارفین کے لیے اسٹیٹس فیچر میں ایک نیا اضافہ کرنے جا رہی ہے۔

واٹس ایپ جلد ہی اپنے صارفین کو اسٹیٹس میں میوزک شامل کرنے کی سہولت فراہم کرے گی۔ یہ فیچر فی الحال اینڈرائیڈ اور آئی او ایس ورژن کے مخصوص بِیٹا صارفین کے لیے آزمایا جا رہا ہے۔

میٹا کے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر یہ سہولت پہلے ہی موجود ہے، جہاں صارفین اپنی اسٹوریز میں میوزک شامل کر سکتے ہیں۔

واٹس ایپ بِیٹا انفو کے مطابق، یہ پلیٹ فارم اس وقت اینڈرائیڈ صارفین کے لیے اس فیچر پر کام کر رہا ہے۔ یہ آزمایشی فیچر فی الحال صرف ان صارفین کے لیے دستیاب ہے جنہوں نے واٹس ایپ بِیٹا اینڈرائیڈ 2.25.2.5 ورژن انسٹال کیا ہوا ہے، اور جلد ہی یہ فیچر دیگر اینڈرائیڈ صارفین کے لیے بھی جاری کر دیا جائے گا۔

واٹس ایپ بِیٹا انفو نے یہ بھی بتایا ہے کہ آئی او ایس بِیٹا 25.1.10.73 اپ ڈیٹ کے ذریعے آئی او ایس صارفین کے لیے بھی یہی فیچر متعارف کرایا جائے گا۔

جاری رکھیں

news

ماری منرلز کا سینڈک مائننگ معاہدہ، 5% شراکت داری حاصل

Published

on

ماری منرلز پرائیوٹ لمیٹڈ

کراچی:
ماری منرلز پرائیوٹ لمیٹڈ نے سینڈک میں مائننگ کے لیے ایک اہم معاہدہ طے کر لیا ہے۔

ماری انرجیز نے اس معاہدے کی تفصیلات پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو بھیج دی ہیں۔

اسٹاک ایکسچینج کو ارسال کردہ خط کے مطابق، ماری انرجیز کی ذیلی کمپنی ماری منرلز پرائیوٹ لمیٹڈ نے کوہ سلطان مائننگ کمپنی کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔

خط میں یہ بھی بتایا گیا کہ ماری منرلز پرائیوٹ لمیٹڈ نے اس معاہدے کے ذریعے 5 فیصد شراکت داری حاصل کر لی ہے، جبکہ کوہ سلطان مائننگ کمپنی بلوچستان کے چاغی میں سینڈک مائننگ پراجیکٹ کا انتظام کر رہی ہے۔

جاری رکھیں

Trending

backspace
caps lock enter
shift shift
صحافت نیوز کی بورڈ Sahafatnews.com   « » { } ~