news
وزیراعظم کا بجلی نرخوں میں مزید کمی اور مقامی وسائل پر مبنی منصوبوں کی ہدایت
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی ہے کہ بجلی کے نرخوں میں مزید کمی کی جائے تاکہ عوام کو زیادہ ریلیف فراہم کیا جا سکے۔ یہ ہدایات وزیراعظم کی زیر صدارت بجلی کے پیداواری منصوبوں اور ترسیلی نظام کے جائزہ اجلاس کے دوران جاری کی گئیں۔
اجلاس میں وزیراعظم کو ملک بھر میں جاری پن بجلی منصوبوں کی پیش رفت کے حوالے سے تفصیلات فراہم کی گئیں۔ وزیراعظم نے اس موقع پر کہا کہ کم لاگت اور ماحول دوست بجلی منصوبوں کو ترجیح دی جائے۔ انہوں نے مقامی وسائل کو بروئے کار لانے اور بجلی کی موجودہ استعداد کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے پر بھی زور دیا۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پن بجلی منصوبے سستی اور ماحول دوست بجلی فراہم کرنے کا بہترین ذریعہ ہیں، جبکہ شمسی توانائی کے ذریعے پاکستان اپنی توانائی ضروریات کو کم لاگت پر پورا کر سکتا ہے۔
اجلاس کے دوران زیادہ ایندھن سے کم بجلی پیدا کرنے والے غیر مؤثر بجلی گھروں کی بندش سے متعلق پیش رفت پر بھی غور کیا گیا۔ وزیراعظم نے فوری طور پر ایسے فرسودہ بجلی گھروں کو بند کرنے کی ہدایت کی تاکہ قیمتی زرمبادلہ کی بچت اور صارفین کے لیے بجلی کی لاگت میں کمی ممکن ہو سکے۔
وزیراعظم نے بجلی کے شعبے میں جاری اصلاحات پر عمل درآمد تیز کرنے اور ترسیلی نظام کو بین الاقوامی معیار کے مطابق جدید خطوط پر استوار کرنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے کہا کہ بجلی شعبے میں دانستہ رکاوٹیں پیدا کرنے والے افسران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔
شہباز شریف نے اس بات پر زور دیا کہ کم لاگت بجلی کے ذرائع کا انتخاب اور ترسیلی نظام کی بہتری کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا فوری استعمال یقینی بنایا جائے۔
news
صدر لاہور ہائی کورٹ بار اسد منظور بٹ کا سول مارشل لاء اور فوجی عدالتوں پر اظہارِ خیال
صدر لاہور ہائی کورٹ بار اسد منظور بٹ نے کہا ہے کہ ہمارے ملک میں سول مارشل لاء نافذ ہے، اور 26 ویں آئینی ترمیم کے اثرات اب سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔
اسد منظور بٹ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے عام شہریوں کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کی سخت مذمت کی۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ آئینی بینچ نے فوجی عدالتوں کو فیصلے دینے کی اجازت دی ہے۔ صدر لاہور ہائی کورٹ نے یہ بھی کہا کہ عدلیہ کا وقار عوام کے سامنے بلند ہونا چاہیے، اور وہ جسٹس مندوخیل کی رائے کے ساتھ مکمل یکجہتی رکھتے ہیں۔
اُنہوں نے بتایا کہ جسٹس مندوخیل نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے تمام ججز آئینی ججز ہیں، اور ہم اس بات کی حمایت کرتے ہیں۔
اسد منظور بٹ نے واضح کیا کہ ہم کسی بھی غیر آئینی یا غیر جمہوری عمل یا قانون کو برداشت نہیں کریں گے، اور فل کورٹ کی ججمنٹ کو مسترد کرنے کی مذمت کرتے ہیں۔
news
معروف سینیگالی ٹک ٹاکر خابی لیم نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی
دنیا بھر میں سب سے زیادہ فالو کیے جانے والے معروف سینیگالی ٹک ٹاکر خابی لیم نے عمرے کی سعادت حاصل کر لی ہے۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر خابی لیم نے بیت اللّٰہ کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے اپنے مداحوں کے ساتھ اپنی خوشی کا اظہار کیا ہے۔
حافظِ قرآن یوٹیوبر نے حال ہی میں ایک انسٹا پوسٹ میں بتایا کہ انہیں عمرے کی سعادت نصیب ہوئی ہے۔
ان تصاویر میں انہیں خانہ کعبہ کے سامنے احرام میں ملبوس دیکھا جا سکتا ہے، اور عمرے کی سعادت حاصل کرنے پر انہوں نے اللّٰہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا۔
خابی لیم نے اپنی انسٹا پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ میں صرف الحمدلِلّٰہ کہنا چاہتا ہوں، خدا نے مجھے سب کچھ دیا ہے، خاص طور پر اس نے مجھے آگے بڑھنے اور اپنے خوابوں پر یقین کرنے کی طاقت عطا کی ہے۔
- سیاست7 years ago
نواز شریف منتخب ہوکر دگنی خدمت کریں گے، شہباز کا بلاول کو جواب
- انٹرٹینمنٹ7 years ago
راحت فتح علی خان کی اہلیہ ان کی پروموشن کے معاملات دیکھیں گی
- کھیل7 years ago
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے ساتھی کھلاڑی شعیب ملک کی نئی شادی پر ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
- انٹرٹینمنٹ7 years ago
شعیب ملک اور ثنا جاوید کی شادی سے متعلق سوال پر بشریٰ انصاری بھڑک اٹھیں